بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الحمد للہ رب العالمین نحمدہ و نستعینہ و نصلی و نسلم علی حافظ وسرہ و مبلغ رسالتہ سیدنا و نبینا ابی القاسم المصطفی محمد و علی آلہ الاطیبن الاطھرین المنجتبین سیما بقیہ اللہ فی الارضین و صل علی آئمہ المسلمین
اَللّهُمَّ کُنْ لِوَلِيِّکَ الْحُجَّةِ بْنِ الْحَسَنِ صَلَواتُکَ عَلَيْهِ وَعَلي آبائِهِ في هذِهِ السّاعَةِ وَفي کُلِّ ساعَةٍ وَلِيّاً وَحافِظاً وَقائِداً وَناصِراً وَدَليلاً وَعَيْناً حَتّي تُسْکِنَهُ أَرْضَکَ طَوْعاً وَتُمَتِّعَهُ فيها طَويلا
اَمَا بَعدْ ۔۔۔
عِبَادَ اللهِ أُوصِيکُمْ وَنَفْسِي بِتَقْوَى اللهِ و مَلاَزَمَةِ أَمْرِهْ و مَجَانِبَةِ نَهِیِّهِ و تَجَهَّزُوا عباد اللَّهُ فَقَدْ نُودِیَ فِیکُمْ بِالرَّحِیلِ وَ تَزَوَّدُواْ فَإِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوَی
محترم بندگان خدا ، برادران ایمانی و عزیزان نماز گزاران !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ابتدائے خطبہ میں تمام انسانیت سے تقویٰ الہٰی اپنانے ، امر الہٰی کی انجام دہی اور جس سے خداوند کریم منع کریں اسے انجام نہ دینے کی تاکید کرتا ہوں۔ مالک الموت نے کہا ہے کہ اے بندگان خدا جانے کیلئے تیار رہو،
پس تقویٰ اپناؤ بے شک کہ بہترین لباس تقوٰی ہی ہے۔
دوران حیات اپنے قلوب میں خداوند متعٰال کی ناراضگی سے بچے رہنے کا احساس پیدا کیجئے۔
زندگی کے ہر لحظات میں قدرت خداوندی و ارادہ اِلہٰی کا احساس زندہ رکھنے کی کوشش کیجئے۔
قلت وقت کو مد نظر رکھتے ہوئے چند مطالب آپ کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں ۔
تقویٰ کے حصول کا ایک اور طریقہ عبادت میں غور و فکر اور معیار عبادت کو برقرار رکھنا ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
قال رسول الله ص:رکعتان خفيفتان في تدبر خير من قيامه ليلة.
غور و فکر کے ساتھ دو رکعت نماز بجا لانا رات بھر کی عبادت سے افضل ہے۔
امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
قال ع : من صلى رکعتين يعلم ما يقول فيهما انصرف وليس بينه وبين الله عزوجل ذنب إلا غفر له.
جس نے دو رکعت نماز پڑھی اس حال میں کہ وہ سمجھتا ہو کہ وہ کیا پڑھ رہا ہے، خدا اس کے تمام گناہوں کو بخش دے گا
جمعہ کے فضائل
جمعہ کا دن بہترین دن ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کا دن سب سے افضل دن ہے۔
یَومُ الجُمُعَةِ سَیِّدُ الأیّامِ
جمعے کا دن سب دنوں کی سردار ہے۔
جمعہ کے دوگنا اثرات
امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہے:
اَلْخَيْرُ وَ الشَّرُّ يُضاعَفُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
اور جمعہ کے دن نیکی اور بدی میں کئی گنا اضافہ ہوتا ہے۔
جمعہ کے دن صدقہ دینے کی تاکید،
امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:
اذا اردت ان تنصدق به شيء قبل الجمعه به يوم فاخره الي يوم الجمعة: جب بھی جمعہ سے پہلے صدقہ دینا چاہو تو جمعہ کے لیے مؤخر کرو۔
جمعے کا دن اچھے انجام اور عاقبت باخیر ہونے کی نشانی ہے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
من مات يوم الجمعة او ليلة الجمعة رفع (دفع) الله عنه عذاب القبر
جو شخص جمعہ یا جمعہ کی رات مرے گا، اللہ تعالیٰ اس سے قبر کے عذاب کو ہٹا دے گا۔
جمعے کا دن دین کو تقویت دینے کا بہترین موقع!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
اف لرجل لا يفرّغ نفسه في کل جمعة لا مر دينه فيتعاهده و يشال عن دينه.
وائ ہو اس شخص پر کہ جو جمعے کے دن کو اپنے آپ کو دین کے لیے فارغ نہیں کرتا
تاکہ اپنے عہد کی تجدید کرے۔ اور اپنے دین کی تقویت کرے۔
سب سے افضل نماز جمعہ کی صبح کی نماز باجماعت ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
اِنَّ أَفْضَلَ الصَّلَوَاتِ صَلَاةُ الصُّبْحِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي جَمَاعَةٍ
افضل نمازوں میں سے ایک نماز جمعہ کی صبح کی نماز باجماعت ہے۔
جمعہ کے دن غسل کی اہمیت:
امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں:
و لا تدع الغسل يوم اجمعة، فانه من السنة، وليکن غسلک قبل الزوال
جمعہ کے دن غسل کرنا مت بھولنا، یہ سنت ہے، زوال سے پہلے (ظهر سے پہلے ) غسل کر لیا کرو،
سب سے پہلے نماز جمعہ میں شریک ہونے کے لیے حرکت کرنا:
روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مَنْ غَسَّلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاغْتَسَلَ کَانَ لَهُ بِکُلِّ خَطْوَةٍ عَمَلُ سَنَةٍ، أَجْرُ صِيَامِهَا وَقِيَامِهَا
جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور جمعہ کی نماز کے لیے پہلے چلا جائے اور امام کی جگےکے قریب بیٹھ جائے۔ اور خطبے اور وعظ سنے اور لغو باتوں سے اجتناب کریں تو ہر قدم پر اسکے لیے ایک سال کے دن کے روزے اور رات کے جاگنے کا ثواب ملتا ہے۔
جمعہ کے دن محمد اور آل محمد پر درود بھیجنے کی تاکید، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، کیونکہ جمعہ وہ دن ہے جس میں انسان کے اعمال میں کئی گنا اضافہ ہوتا ہے۔
خدایا ظہور امام زمان علیہ السلام میں تعجیل فرما۔
خدایا پروردگارا! ہماری نیک توفیقات میں اضافہ فرما۔ ہمارے تمام امور میں ہمیں عاقبت بخیر بنا، حاجتوں کی تکمیل میں راہنمائی فرما، تمام بیماران کو امراض سے نجات دے، صحت و سلامتی عطا فرما، فقر و ناداری کو مال و ثروت و سخاوت میں بدل دے، برے حالات کو اچھے حالات میں بدل دے، امام زمان عجل اللہ فرجہ شریف کے ظہور پرنور میں تعجیل فرما اور ہمیں اُن کے انصارین میں شامل فرما۔
اللهمَّ أدخل على أهل القبور السرور، اللهم أغنِ کل فقير، اللهم أشبع کل جائع، اللهم اکسُ کل عريان، اللهم اقضِ دين کل مدين، اللهم فرِّج عن کل مکروب، اللهم رُدَّ کل غريب، اللهم فک کل أسير، اللهم أصلح کل فاسد من أمور المسلمين، اللهم اشفِ کل مريض، اللهم سُدَّ فقرنا بغناک، اللهم غيِّر سوء حالنا بحسن حالک، اللهم اقضِ عنا الدين وأغننا من الفقر إنَّک على کل شيء قدير
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ کَانَ تَوَّابًا۔
اَللّهُمَّ عَجِّلْ لِوَلِیِّکَ الْفَرَجَ وَ الْعافِیَةَ وَ النَّصْرَ وَ اجْعَلْنا مِنْ خَیْرِ اَنْصارِهِ وَ اَعْوانِهِ وَ الْمُسْتَشْهَدینَ بَیْنَ یَدَیْهِ
فائل اٹیچمنٹ: