8/19/2022         ویزیٹ:692       کا کوڈ:۹۳۹۷۷۰          ارسال این مطلب به دیگران

نماز جمعہ کی خطبیں ارشیو » نماز جمعہ کی خطبیں ارشیو
  ،   19 محرم الحرام 1444(ھ۔ ق) مطابق با19/08/2022 کو نماز جمعہ کی خطبیں

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

الحمد للہ رب العالمین نحمدہ و نستعینه و نصلی و نسلم علی حافظ وسرہ و مبلغ رسالته سیدنا و نبینا ابی القاسم المصطفی محمد و علی آلہ الاطیبن الاطھرین المنجتبین سیما بقیة اللہ فی الارضین و صل علی آئمه المسلمین

 

اَللّهُمَّ کُنْ لِوَلِيِّکَ الْحُجَّةِ بْنِ الْحَسَنِ صَلَواتُکَ عَلَيْهِ وَعَلي آبائِهِ في هذِهِ السّاعَةِ وَفي کُلِّ ساعَةٍ وَلِيّاً وَحافِظاً وَقائِداً وَناصِراً وَدَليلاً وَعَيْناً حَتّي تُسْکِنَهُ أَرْضَکَ طَوْعاً وَتُمَتِّعَهُ فيها طَويلا

 

اَمَا بَعدْ ۔۔۔

عِبَادَ اللهِ أُوصِيکُمْ وَنَفْسِي بِتَقْوَى اللهِ و مَلاَزَمَةِ أَمْرِهْ و مَجَانِبَةِ نَهِیِّهِ و تَجَهَّزُوا عباد اللَّهُ فَقَدْ نُودِیَ فِیکُمْ بِالرَّحِیلِ وَ تَزَوَّدُواْ فَإِنَّ خَیْرَ الزَّادِ التَّقْوَی

 

محترم بندگان خدا، برادران ایمانی و عزیزان نماز گزاران!

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

 

ابتدائے خطبہ میں تمام انسانیت سے تقویٰ الہٰی اپنانے، امور الہٰی کی انجام دہی اور جس سے خداوند کریم منع کریں اسے انجام نہ دینے کی تاکید کرتا ہوں۔

 

ممنوعات اور حرام سے بچنا اور فرائض کی ادائیگی جسے دین کی زبان میں تقویٰ سے تعبیر کیا جاتا ہے، دنیا و آخرت میں نجات کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔

تقویٰ، انسانی کی  ترقی ، فضیلت مقام اور منزلت حاصل کرنے کے لیے ایک اہم عنصر ہے ۔

عارفانہ سفر اور خدا کا قرب حاصل کرنے کا ایک اہم ترین مرحلہ یہ ہے کہ انسان شکر گزاری کا مقام حاصل کریں۔

مقام شکر وہ مقام ہے کہ  جس میں  ہر لحظے اور ہر حالت میں اللہ کی شکر آداء  کیا جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ سورہ اسرا کی آیت نمبر 3 میں نوح  نبی   علیہ السلام  کی  فضیلت اور صفات بیان کرتے ہوئے  فرماتا ہے:

ذُرِّیَّۃَ مَنۡ حَمَلۡنَا مَعَ نُوۡحٍ ؕ اِنَّہٗ کَانَ عَبۡدًا شَکُوۡرًا﴿3

اے ان لوگوں کی اولاد جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ (کشتی میں)سوار کیا تھا! نوح یقینا بڑے شکر گزار بندے تھے۔

 

دل، زبان اور عمل میں خدا کی بے شمار نعمتوں کا شکر آداء کرنا چاہئے ۔

 ایمان کی طرح کہ جو دل، زبان اور عمل میں  موجودہو۔

 

 

 

شکر گزاری کے اثرات میں سے ایک انسانی وجود کے ظرفیت  کی وسعت ہے۔

 

امام حسین علیہ السلام عرفہ کی دعا میں فرماتے ہیں کہ اے خدا اگر میں چاہوں کہ ساری زندگی تیری کسی ایک نعمت کا شکر ادا کروں تو یہ ممکن نہیں کیونکہ ایسے شکر گزاری کی توفیق بھی آپکی نعمت ہے اوروہ توفیق   الگ شکر کی متقاضی ہے۔

خدا کی ان بے شمار نعمتوں کا شکر ادا کرنا خدا کے مخلص بندے کا فرض ہے جس میں سب سے اہم نعمت والدین کی نعمت ہے۔

 

خدا کا شکر ادا کرنے کے بعد والدین کا شکر ادا کرنا والدین کی اہمیت کا ثبوت ہے جس پر قرآن کریم کی آیات میں تاکید کی گئی ہے۔

 

 

 

اللہ کی رحمتوں کا نزول، ترقی اور مومن کی کامیابی والدین کی نیک دعاؤں سے حاصل ہوتی ہے۔

 

ایک اور اہم نعمت صحت اور حفاظت ہے۔

ہمیں سلامتی اور امن کی نعمت کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

شکر گزار انسان ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہے۔

 

امام حسین علیہ السلام ایک زخمی، تھکے ہوئے اور ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ قتل گاہ  میں خدا سے دعا کرتے ہیں، اور اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور خدا سے اپنے اور اس ظالم گروہ کے درمیان فیصلہ کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

 

سلام ہو امام حسین علیہ السلام  اور ان کی اولاد اور اصحاب پر۔

 

 

خدایا پروردگارا ! ہماری نیک توفیقات میں اضافہ فرما۔  ہمارے تمام امور میں ہمیں عاقبت بخیر بنا ، حاجتوں کی تکمیل میں راہنمائی فرما ، تمام بیماران کو امراض سے نجات دے، صحت و سلامتی  عطا فرما، فقر و ناداری کو مال و ثروت و سخاوت میں بدل دے ، برے حالات کو اچھے حالات میں بدل دے، امام زمان مہدی فرجہ شریف کے ظہور پرنور میں تعجیل فرما اور ہمیں اُن کے انصارین میں شامل فرما ۔

 

 

 

اللهمَّ أدخل على أهل القبور السرور، اللهم أغنِ کل فقير، اللهم أشبع کل جائع، اللهم اکسُ کل عريان، اللهم اقضِ دين کل مدين، اللهم فرِّج عن کل مکروب، اللهم رُدَّ کل غريب، اللهم فک کل أسير، اللهم أصلح کل فاسد من أمور المسلمين، اللهم اشفِ کل مريض، اللهم سُدَّ فقرنا بغناک، اللهم غيِّر سوء حالنا بحسن حالک، اللهم اقضِ عنا الدين وأغننا من الفقر إنَّک على کل شيء قدير

 

 

 

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

 

إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ کَانَ تَوَّابًا

 

 

 

اَللّهُمَّ عَجِّلْ لِوَلِیِّکَ الْفَرَجَ

 

وَ الْعافِیَةَ وَ النَّصْرَ

 

وَ اجْعَلْنا مِنْ خَیْرِ اَنْصارِهِ وَ اَعْوانِهِ

 

وَ الْمُسْتَشْهَدینَ بَیْنَ یَدَیْهِ

 



فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے


امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک