5/12/2021         ویزیٹ:1169       کا کوڈ:۹۳۸۴۷۷          ارسال این مطلب به دیگران

نماز جمعہ کی خطبیں ارشیو » نماز جمعہ کی خطبیں ارشیو
  ،   عید فطر کا خطبہ

السلام علیکم و رحمت الله وبرکاته بسم الله الرحمن الرحیم

الحمدلله ربّ العالمين. نحمده و نستعينه و نصلّي و نسلّم علي حافظ سرّه و مبلّغ رسالاته. سيّدنا و نبيّنا ابي القاسم المصطفي محمّد و علي آله الأطيبين الأطهرين المنتجبين. سيّما بقيّةالله في الأرضين. و صلّ علي ائمّة المسلمين

اللهم کن لولیک الحجة ابن الحسن.....

عبادالله اوصیکم و نفسی بتقوا الله و ملازمةامره و مُجانبة نهیه و تجهّزوا رحمکم لله و قد نودی فیکم بالرحیل و تزوّدوا فانّ خیر الزاد التقوی

 

محترم بندگان خدا ، برادران ایمانی و عزیزان نماز گزاران !

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

ابتدائے خطبہ میں تمام انسانیت سے تقویٰ الہٰی اپنانے ، امر الہٰی کی انجام دہی اور جس سے خداوند کریم منع کریں اسے انجام نہ دینے کی تاکید کرتا ہوں۔

مالک الموت نے کہا ہے کہ اے بندگان خدا جانے کیلئے تیار رہو، پس تقویٰ اپناؤ بے شک کہ بہترین لباس تقوٰی ہی ہے۔

دوران حیات اپنے قلوب میں خداوند متعٰال کی ناراضگی سے بچے رہنے کا احساس پیدا کیجئے۔ زندگی کے ہر لحظات میں قدرت خداوندی و ارادہ اِلہٰی کا احساس زندہ رکھنے کی کوشش کیجئے۔

ہم پر حق ہے کہ اُنہیں یاد رکھیں جو الله کو پیارے ہو گئے ہیں (جو ہم سے اور جن سے ہم بچھڑ چکے) اور وہ بارگاہ ایزدی میں پہنچ چکے ہیں۔ لہٰذا بارگاہ خداوندی میں تمام گذشتگان و شہدائے اسلام کے درجات کی بلندی

اور رحمت و مغرفت کے حصول کے خواہاں ہیں ۔

تمام مراجع عظٰام ، مجتہدین کرام و علمائے اسلام کی عزت و تکریم و طول عمر ی کے طلب گار ہیں ۔

عید سعید فطر کی مناسبت سے آپ  سب مومنین اور مومنات کو ھدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں۔

عید الفطر کی خصوصیات  جو کہ امیر المومنین علی علیہ السلام نے خطبہ عید فطر میں بیان فرمایا ہے۔

 

 

:الا و ان المِضمار اليوم و السِباق غدا الا و ان السبقة الجنة و الغاية النار

دنیا مقابلےکے لیئے  میدان جیسا ہے۔ اور آخرت اسکے اجر ملنے کے لیئے ہے۔ جوجیتے گا اس کو بہشت ملے گا اور جو  ہارے  گا  وہ جہنم میں جائیگا۔

اس وجہ سے امام علی علیہ السلام نے عید فطر کی خصوصیات بیات کرتے ہوئے فرمایا:

هذا يوم يُثاب فيه المحسنون

یہ وہ دن ہے کہ جس میں آچھے کام بجا لانے والوں کو ان کا آجر دیا جاتا ہے۔

و خسر فيه المبطلون.

اور گناہ کرنے والوں کو اس دن میں نقصان اور گھاٹا ملتا ہے۔

‏ اشبه بيوم قيامکم‏

یہ دن قیامت کے ساتھ  بہت زیادہ مشابہت رکھتی ہے ۔

چونکہ جو لوگ گناہ کرنے والے اور نقصان اٹھانے والے ہے وہ قیامت کے دن ‏غضبناک ہونگے اور افسوس کریں گے۔

اور جو لوگ آچھے کام کرنے والے ہے انکو مختلف قسم کے نعمات سے نوازا جائیگا اور  خوشحال ہونگے۔

اسی وجہ سے یہ دن عبرت لینے کے لیئے بہترین دن ہے۔

فاذکروا بخروجکم‏

جب آپ لوگ اپنے گھروں سے نماز عید بجا لانے کے لیئے نکلتے ہوں گے تو۔

 

 

من الاجداث الى ربکم‏

اس دن کو یاد کرو جب آپ کا روح آپکے بدن سے خارج ہو جائیگا۔ اور اپنے خدا سے ملنے چلا جائیگا۔

 

 

و اذکروا وقوفکم بين يدى ربکم

اور نماز عید کے لیئے کھڑے ہو جاوں تو یاد کرو اس وقت کو کہ جب آپ لوگ اپنے رب کے سامنے  رب کی عدالت میں کھڑے ہو جائیں گے۔ اور وہ آپ سے حساب کتاب لے گا اور پھر اللہ کے عدالت کے مطابق اپکو سزا یا جزاء ملے گا۔

‏ و اذکروا منازلکم فى الجنة

اور جب آپ لوگ نماز بجا لانے کے بعد گھر واپس لوٹوں گے تو اس وقت کو یاد کرو کہ جب قیامت میں حساب کتاب دینے کے بعد بہشت میں اپنے گھر جانے لگو گے۔

یہ اللہ کی طرف سے بخشش اور معافی کی خوشخبری دینے والا دن ہے۔

ابشروا عباد الله فقد غفر لکم ما سلف من ذنوبکم

اللہ کے نیک بندگانوں کو خوشخبری دو کہ جو گناہیں تم لوگوں سے سرزد ہو چکے تھیں وہ بخشے جا چکے ہے۔

‏امام علی علیه السلام فرماتے ہے:ألا و إنَّ هذا الیَومَ یَومٌ جَعَلَهُ اللّه ُ لَکُم عِیدا و جَعَلَکُم لَهُ أهلاً، فَاذکُرُوا اللّه َ یَذکُرکُم وَ ادْعُوهُ یَستَجِب لَکُم

 

آج عید الفطر کا دن، وہ دن ہے کہ اللہ تعالی اس دن کو تمہارے لیئے عید قرار دے دیا ہے۔ اور تم لوگوں کو بھی اس کا لائق بنایا ہے۔ اس ليے اللہ کو یاد کرتے رہنا اور اللہ کو پکارتے رہو تا کہ تم لوگوں کی حاجتیں پورا کرے۔



فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے


امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک