6/30/2020         ویزیٹ:1298       کا کوڈ:۹۳۷۳۷۳          ارسال این مطلب به دیگران

آنلین مقابلے » آنلین مقابلے
  ،   محکمہ اوقاف سے جاری کردہ ہدایات نامے کے مطابق آج 1جولائی 2020 سے مسجد امام حسین علیہ السلام کو بھی نمازیوں کے کھولا جائیں گا۔

دبئی میں عوام کیلئے دوسرے مساجد کے ساتھ مسجد امام حسین علیہ السلام کو بھی آج یکم جولائی 2020 سے مندرجہ ذیل ھدایت نامے کے  مطابق کھولا جائیں۔ 
ان ھدایات کا پاسداری کرنا سب کے لیئے ضروری ہو گا۔

1۔ان ہدایات کے مطابق مسجد کھلنے کے بعد خواتین کو مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
2. مسجد کو اذان کی ادائیگی سے لے کر نماز کی ادائیگی تک صرف 20 منٹ کیلئے کھولا جائے گا۔
3.اذان سے قبل یا نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
4. نمازیوں کیلئے لازم ہے کہ وہ گھر سے وضو کر کے آئیں،
5.  مصلیٰ اور سجدہ گاہ بھی گھر سے اپنے ساتھ ہی لانا ہوگا۔
6. باجماعت نماز کی ادائیگی کیلئے لازم ہوگا کہ نمازیوں کے درمیان ایک صف خالی چھوڑی جائے، جبکہ نمازیوں کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔
7.مسجد میں 60 سال سے زائد اور 12 سال سے کم عمر بچوں کا داخلہ منع ہو گا۔
8.  تمام نمازیوں کو دستانے اور فیس ماسک پہننا ہوں گے۔
9.مسجد میں ایک دوسرے سے گلے ملنے اور مصافحہ کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
10.  ایسے لوگ جو بیمار ہوں یا جن کے عزیز کرونا وائرس میں مبتلا ہوں، ان پر بھی مسجد میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔
11. اذان کے فوری بعد باجماعت نماز کی ادائیگی ہوگی، 
12.  مسجد میں کھانے پینے کی چیزیں لے جانے اور بانٹنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
13۔ نماز جمعہ اور دوسرے مذھبی اجتماعات پرتا اطلاع ثانوی پابندی بر قرار رہی گي۔
 



فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے


امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک