آداب اینٹرنیشنل سکول کی طالبعلموں کے لیئےمسجد امام حسین(ع) دبی میں جشن عبادت کا انعقاد کیا گیا۔
آج بروز منگل 8/5/2018 کو آداب اینٹرنیشنل سکول کی طالبعلوں کے اعزاز میں مسجد امام حسین علیہ السلام دبی میں جشن عبادت منایا گیا۔ یہ ان بچوں کے لیئے منایا جاتا ہے کہ جو سن بلوغ کو پہنچے ہو اوران پر اسلامی فرائض عائد ہوئے ہو۔
واضح رہے کہ ایران اور ایرانی لوگ چاہے جس ملک میں بھی ہو یہ رواج ہے کہ جب لڑکے اور لڑکیاں سن بلوغ کو پہنچ جاتے ہیں تو ان کے اعزاز میں جشن عبادت منایا جاتا ہے اور اس بات کی خوشی منائی جاتی ہے کہ یہ بچے اس سن کو پہنچے ہیں جس میں اللہ تعالی دینی فرائض، واجبات و محرمات کے توسط سے اپنے بندوں سے مخاطب ہوتا ہے اور یہ بچے اللہ تعالی کی جانب سے معین کردہ احکامات کے فریق قرار پاتے ہیں۔
اسی مناسبت سے آج ان بچوں کے لیئے جشن عبادت منایا گیا۔ پروگرام میں بچوں کے درمیان اسلامی معلومات پر مبنی مقابلے بھی رکھےگئیں۔
مقابلے جیتنے والے بچوں کو انعامات سے نوازے گئے۔
اس جشن میں سب بچوں کو ایک جانماز اور قرآن کریم بھی بہتریں تحفے کے طور دیے گئے
پروگرام کے اخرمیں سب بچوں کی مہمانوازی بھی کی گئی۔
فائل اٹیچمنٹ: