3/21/2018         ویزیٹ:2593       کا کوڈ:۹۳۵۷۴۶          ارسال این مطلب به دیگران

خبریں » خبریں
  ،   لیلۃ الرغائب کے اعمال کل شب جمعہ برابر با22 مارچ 2018 کو مسجد امام حسین (ع) میں انجام دیے جا رہے ہے
لیلۃ الرغائب کے اعمال کل شب جمعہ برابر با22 مارچ 2018 کو مسجد امام حسین (ع) میں انجام دیے جا رہے ہے
 لیلۃ الرغائب٬ آرزؤں کی رات (ماہِ رجب کی پہلی شبِ جمعہ) ہے
آج رات کا آسان ترین اور مؤثرترین عمل:  دوسروں کو عبادت کی طرف رغبت دلا کر ان کے ثواب و عمل میں شرکت کرنا هے. 

یہ رات سال میں ایک ہی بار آتی ہے اور بزرگان دین کا کہنا ہے کہ اس رات٬ غفلت نہ برتیں اور اس کو ضائع نہ کریں۔

اس رات کا سب سے آسان اور بہترین عمل:
دل سے سچی توبہ اور استغفار (لوگوں کے واجب الاداء حقوق کا حساب اور ادائیگی کا پختہ ارادہ)٬ اور
حضرت ختمی مرتبت حضرت محمد (ص) و آلِ محمد علیہم السلام پر بکثرت درود و صلوات پڑھے. (البتہ ترجمے پر توجہ کے ساتھ)
عارف کامل حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے استاد مرحوم میرزا جواد مَلِکی تبریزی فرماتے هیں: بہتر یہ ہے کہ جو بھی یہ حدیث سنتا (اور پڑھتا) ہے اس شب فرشتوں پر بہت صلوات بھیجے. (یعنی صلوات پڑھ کر فرشتوں کو هدیہ کرے)

صلوات و درود کا ترجمہ: اللهم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجهم
(الله کو حاضر و ناظر تصور کرتے هوئے کہیں) اللهم یعنی اے الله
محمد اور آل محمد پر اپنی خاص رحمتیں٬ محبتیں اور برکات نازل فرما.
اور انکے فرج (یعنی امام مہدی) کے ظہور کو نزدیک فرما.

اس رات کی فضیلت و اعمال کیا ہیں؟
جواب : لیلۃالرغائب: "رغائب" "رغیبۃ" کی جمع ہے اور اس سے مراد وہ چیزیں ہیں جو رغبت و تمایل کے قابل ہیں. نیز یہ اصطلاح عطائے فراوان اور بخشش بسیار کے معنی میں بھی استعمال ہوئی ہے۔ چنانچہ "لیلۃ الرغائب" کے پہلے معنی اس شب کے ہیں جس میں عبادت و بندگی کی طرف رغبت بہت زیادہ ہے. اللہ کے نیک اور شائستہ بندیے اس شب اللہ کے گھر کے دروازے پر پہنچ کر اللہ سے ارتباط اور معبود سے انس حاصل کرنے کے لئے بہت زیادہ رغبت رکھتے ہیں. یہ رات حقیقی محبوب سے دوستی اور توبہ کا بہترین موقعہ هے. 

لیلۃ الرغائب کی عظمت اور قدر و قیمت
اس شب کی فضیلت اور عظمت و قدر و قیمت کو ذیل کی دو صورتوں میں بیان کیا جاسکتا ہے:
1۔ شب جمعہ بذات خود خاص قسم کی قدر و قیمت رکھتی ہے اور اس کی اپنی خصوصیات ہیں اور اس شب کو بہت سے اعمال اور عبادات وارد ہوئی ہیں اور یہ شب عبادت اور قاضی الحاجات کی بارگاہ میں اپنی حاجات پیش کرنے کی رات ہے۔

2- ماہ رجب المرجب حرام (یعنی باعظمت) مہینوں کا پہلا مہینہ ہے. رجب المرجب کا مہینہ اللہ کا مہینہ ہے اور دعاء، استغفار اور رحمت الہی کے نزول کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں اللہ کی رحمت کی بارش مسلسل جاری رہتی ہے۔ اسی وجہ سے اس مہینے کو "رجب الاصب" بھی کہتے ہیں کیونکہ "صب" سے مراد گرنے اور برسنے کے ہیں۔ پس لیلۃ الرغائب نے در حقیقت شب جمعہ کی شرافت اور قدر و قیمت کو بھی اپنے آپ میں سمیٹ لیا ہے اور رجب کے مہینے نے بھی یہ دونوں فضیلتیں اپنے اندر سمیٹ لی ہیں۔

بقیہ اعمال تفصیل کے ساتھ اس لنک پر


اس رات کی ایک فضیلت یہ ہے کہ اس شب کی شرافت کی وجہ سے خاص اعمال انجام دینے والے افراد کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔
اس شب کا ایک عمل ایک نماز سے عبارت ہے کہ اگر کوئی یہ نماز بجا لائے اللہ تعالی موت کے بعد اس نماز کا ثواب بہترین شکل و صورت میں اس کے پاس بھیج دیتا ہے تا کہ اس کا مونس و ہمدم ہو اور اس کو تنہائی سے نجات دلائے۔

نہایت مقبول اور خوبصورت انسان کی شکل میں حاضر ہونے والا یہ "ثواب" لیلۃ لرغائب کے اعمال بجا لانے والے شخص سے ـ جو اب اس دنیا سے رخصت ہوا ہے ـ نہایت کھلے اور چمکتے چہرے اور فصیح زبان میں کہے گا: اے میرے حبیب اور میرے دوست! تجھے بشارت ہو کہ تجھ کو ہر شدت اور سختی سے نجات ملی۔

مرنے والا شخص پوچھے گا: تو کون ہے؟ خدا کی قسم کہ میں نے تیری چہرے سے بہتر کوئی چہرہ نہیں دیکھا ہے اور تیرے کلام سے زیادہ عمدہ اور میٹھا کلام کہیں بھی نہیں سنا ہے اور تجھ سے آنے والی خوشبو سے بہتر کوئی خوشبو کبھی محسوس نہیں کی ہے۔

وہ شخص کہے گا: میں اس نماز کا ثواب ہوں جو تو فلان مہینے کی فلان شب کو بجا لایا تھا۔ آج شب تیرے پاس آیا ہوں تا کہ تیرا حق ادا کروں اور تنہائی میں تیرا انیس و مونس بن جاؤں اور وحشت و خوف کو تجھ سے اٹھا لوں اور جب صور اسرافیل بجے گا تو میں میدان محشر میں تیرے سر پر سایہ ڈالونگا۔ پس خوش رہو کیونکہ تیری نیکی کبھی بھی مٹ نہیں سکے گی۔

اس کے بعد شیخ عباس قمی اس شب کے اعمال کے بارے میں لکھتے ہیں: اس رات کے اعمال کی کیفیت کچھ یوں ہے کہ ماہ رجب المرجب کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھو اور جب شب جمعہ داخل ہوجائے تو نماز مغرب و عشاء کے درمیان 12 رکعتیں نماز پڑھو۔ ہر دو رکعت نماز کو ایک سلام کے ساتھ مکمل کرو۔ ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ حمد، تین مرتبہ سورہ انا انزلناہ... اور بارہ مرتبہ سورہ اخلاص (قل ہواللہ احد...) پڑھو۔ اور جب دو رکعت نماز سے فراغت پاؤ تو 70 مرتبہ «اللہم صلی علی محمد النبی الامی و علی الہ» پڑھو اور پھر سجدہ کرو اور 70 مرتبہ «سبوح قدوس رب الملائکۃ و الروح» پڑھو اور اس کے بعد سر سجدہ سے اٹھاؤ اور ستر مرتبہ «رب اغفر و ارحم و تجاوز عما تعلم انک انت العلی الاعظم» پڑھو۔ اس کے بعد دوبارہ سجدہ کرو اور ایک بار پھر 70 مرتبہ «سبوح قدوس رب الملائکۃ و الروح» پڑھو اور اس کے بعد اللہ کی بارگاہ سے اپنی حاجات طلب کرو۔

صاحب المراقبات کی سفارش
************************
عارف کامل اور استاد واصل مرحوم آیت اللہ میرزا جواد ملکی تبریزی اپنی کتاب "المراقبات" میں تحریر کرتے ہیں: ماہ رجب المرجب کی پہلی شب جمعہ کو لیلۃ الرغائب کہا جاتا ہے اس شب فرشتے زمین پر اترتے ہیں۔ اگر ماہ رجب کی پہلی رات شب جمعہ بھی ہو تو بہتر ہے کہ اس رات لیلۃالرغائب کے اعمال بھی بجا لائے جائیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے روایت ہوئی ہے کہ آپ (ص) نے فرمایا: ماہ رجب کی پہلی شب جمعہ سے غفلت نہ برتو؛ کیونکہ یہ ایسی رات ہے جس کو فرشتے لیلۃالرغائب کہتے ہیں۔ یہ نام اس لئے اس رات پر رکھا گیا ہے کہ جب اس رات کا تھوڑا سا حصہ گذرجائے، آسمان اور زمین میں کوئی بھی فرشتہ ایسا باقی نہیں رہتا مگر یہ کہ وہ کعبہ اور اس کے اطراف میں اکٹھے ہوجاتے ہیں۔ اس کے بعد خداوند متعال ارشاد فرماتا ہے: اے میرے فرشتو! جو بھی چاہتے ہو مجھ سے مانگو۔

فرشتے عرض کرتے ہیں: ہماری حاجت یہ ہے کہ تو رجب کو روزہ رکھنے والے افراد کے گناہوں سے درگذر فرمائے۔
اور اللہ تعالی فرماتا ہے: میں نے ایسا ہی کیا۔

عارف کامل اور عرفان میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے استاد مرحوم میرزا جواد مَلِکی تبریزی اس رات کے اعمال کے بارے میں لکھتے ہیں: بہتر یہ ہے کہ جو بھی یہ حدیث سنتا (اور پڑھتا) ہے اس شب فرشتوں پر بہت صلوات بھیجے تا کہ سورہ نساء کی آیت چھیاسی (وَإِذَا حُيِّيْتُم بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّواْ بِأَحْسَنَ مِنْهَا أَوْ رُدُّوهَا إِنَّ اللّهَ کَانَ عَلَى کُلِّ شَيْءٍ حَسِيبًا جب تم پر تحیت کہی جائے تو تم اس سے زیادہ بہتر انداز سے اس کا جواب دو کیونکہ ہرچیز کا بہت حساب رکھنے والا ہے) کے تحت صلوات بھیجنے کے سلسلے میں سب کو اپنے فرض پر اپنی صلاحیت کی حد تک عمل کرنا چاہئے۔

 

فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے


امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک