مسجد امام حسین(ع) کی جانب سے ایرانین کلب دبی میں جشن عبادت کا احتمام کیا گیا۔
آج بروز پیر 5/3/2018 کو توحید اینٹرنیشنل سکول اور خدیجۃ الکبری سکول کی طالبات کے اعزاز میں مسجد امام حسین علیہ السلام دبی کی طرف سے ایرانین کلب میں جشن عبادت منایا گیا۔ یہ ان بچوں کے لیئے ہوتا ہے جن پر سن بلوغ کو پہنچنے پر اسلامی فرائض عائد ہوئے۔
واضح رہے کہ ایران اور ایرانی لوگ چاہے جس ملک میں بھی ہو یہ رواج ہے کہ جب لڑکے اور لڑکیاں سن بلوغ کو پہنچ جاتے ہیں تو ان کے اعزاز میں جشن عبادت منایا جاتا ہے اور اس بات کی خوشی منائی جاتی ہے کہ یہ بچے اس سن کو پہنچے ہیں جس میں اللہ تعالی دینی فرائض، واجبات و محرمات کے توسط سے اپنے بندوں سے مخاطب ہوتا ہے اور یہ بچے اللہ تعالی کی جانب سے معین کردہ احکامات کے فریق قرار پاتے ہیں۔ مسجد امام حسین علیہ السلام دبی کی طرف سے بھی ایرانی کلب دبی میں طالبات کے اعزاز میں ایسا ہی ایک جشن منایا گيا جشن کا آغاز کلام پاک کی تلاوت سے ہوا حجت الاسلام و المسلمین مولانا رسولی صاحب سے قرآن پاک کی تلاوت کی اور حجت الاسلام و المسلمین مولانا درفشاں صاحب نے بچوں کے لیئے مختلف پروگرام رکھ لیئے جس میں وضوء نماز اور والدین سے محبت کا اظہار شامل جالب نظر تھیں۔ مقابلے جیتنے والوں کو انعامات دیے گئے۔
اس جشن سرور میں بچوں کے والدین بھی موجود تھیں۔ ایک مقابلہ کہ جس میں دیکھنے والوں کی آنکھوں سےآنسو نکل آئیں یہ تھا کہ جب تیں بچوں نے انکھیں بند کر کے ہاتھوں سے آپنے ماں کو پیدا کیا۔
اخرمیں سب مشارکین کی مہمانوازی بھی کی گئی۔
فائل اٹیچمنٹ: