سگريٹ نوشى اور نشہ آور اشياء
س1390: عمومى مقامات، حکومتى دفاتر ميں سگريٹ نوشى کا کيا حکم ہے؟
ج: اگر عمومى مقامات اور دفاتر کے داخلى قوانين کے خلاف ہو يا دوسروں کے لئے اذيت و آزار يا ضرر کا باعث ہو تو جائز نہيں ہے۔
س1391: ميرا بھائى نشہ آور اشياءکے استعمال کا عادى ہے اور منشيات کا سمگلر بھى ہے آيا مجھ پر واجب ہے يا جائز ہے کہ اس کى اطلاع متعلقہ ادارے کو دے دوں تاکہ اسے اس عمل سے روکا جاسکے؟
ج: آپ پر نہى از منکر کے عنوان سے واجب ہے کہ اس کے نشہ کے ترک کرنے، اور نشہ آور اشياءکے فروخت کرنے سے رک جانے ميں اس کى مدد کريں اور اگر متعلقہ ادارے کو اطلاع دينا مذکورہ امر ميں معاون ہو تو کوئى حرج نہيں ہے۔
فائل اٹیچمنٹ: