جادو، شعبدہ بازى ، روح اور جن کا حاضر کرنا
س1223 : شعبدہ بازى سيکھنا اور سکھانا اور مشاہدہ کرنے کا کيا حکم ہے اور ايسے کھيل سيکھنا جوکہ ہاتھ کى صفائى سے تعلق رکھتے ہيں ان کا کيا حکم ہے؟
ج: شعبدہ کى تعليم و تعلم حرام ہے ليکن وہ کرتب جو کہ ہا تھ کى تيزى اور چال بازى پر مبنى ہيں اور شعبدہ کى اقسام ميں سے نہيں ہيں جائز ہے۔
س1224 : آيا علم جفر،رمل ، اور ازياج و غيرہ جيسے علوم جوکہ غيب کى خبر ديتے ہيں کا سيکھنا جائز ہے؟
ج: مذکورہ علوم جو آج کل لوگوں کے پاس ہيں اس حدّ تک کہ امور غيبى کے کشف اور خبر دينے کے بارے ميں غالب اوقات اطمينان اور يقين کا موجب ہوں قابل اعتماد نہيں ہيںہاں صحيح طريقے سے علم جفر ، ورمل سيکھنے ميں کوئى حرج نہيں ہے اگر اس کے سيکھنے ميں کوئى مفسدہ نہ ہو۔
س1225 : کيا جادو کا سيکھنا اور جادو کرنا جائز ہے؟اسى طرح روح، ملائکہ اور جن کو حاضر کرناجائز ہے؟
ج: جادو کا علم شرعاً حرام ہے اور اسى طرح اس کا سيکھنا بھى مگر يہ کہ کسى شرعى عقلائى غرض کے لئے ہو تو جائز ہے ۔ ليکن روح ، ملائکہ ، جن کا احضار کرنا اگر صحيح اور ممکن مان بھى ليا جائے تو اسکے مواقع ، وسائل اور و مقاصد کے اعتبار سے حکم مختلف ہوگا۔
س1226 : مومنين کا بعض ايسے لوگوں کى طرف علاج کى غرض سے رجوع کرنا جو تسخير ارواح ا ور جن کے ذريعہ علاج کرتے ہيں کيا حکم رکھتا ہے جبکہ انہيں يقين ہے کہ وہ فقط عمل خير انجام ديتے ہيں ؟
ج: مذکورہ کام ميں بذات خود کوئى حرج نہيں ہے البتہ اسکى شرط يہ ہے کہ يہ کام جائز اور شرعى طريقوں سے انجام ديا جائے ۔
س1227 : آياکنکريوں کے ذريعے فال نکالنا جائز ہے اور آيا شرعاً اسکے ذريعے کسب معاش جائز ہے؟
ج: جھوٹى خبر دينا جائز نہيں ہے۔
فائل اٹیچمنٹ: