فلم اور تصوير
س1176: بے پرد ہ نامحرم عورت کى تصوير ديکھنے کا کيا حکم ہے؟ ٹيلى ويژن ميں عورت کى تصوير ديکھنے کا کيا حکم ہے؟کيا مسلمان اور غير مسلمان عورت کى تصوير ميں فرق ہے؟کيا براہ راست نشر ہونے والى تصوير اور ريکارڈ شدہ تصوير ديکھنے ميں فرق ہے؟
ج: نامحرم کى تصويرکا حکم خود اسے ديکھنے کے حکم جيسا نہيں ہے لہذا مذکورہ تصوير ديکھنے ميں کوئى حرج نہيں ہے ۔ اگر حصول لذت کے لئے نہ ہو ، گناہ ميں پڑنے کا خوف نہ ہو اور تصوير بھى اس عورت کى نہ ہو جسے ديکھنے والا جانتاہو احتياط واجب يہ ہے کہ نا محرم عورت کى وہ تصوير جو براہ راست نشر کى جا رہى ہو نہ ديکھى جائے ليکن ٹيلى ويژن کے وہ پروگرام جو ريکارڈ شدہ ہوتے ہيں ان ميں خاتون کى تصوير لذّت اور حرام ميں مبتلاءہوئے بغير ديکھنے ميں کوئى حرج نہيںہے۔
س1177: ٹيليويژن کے ايسے پروگرام ديکھنے کا کيا حکم ہے جو سيٹلائٹ کے ذريعہ حاصل کئے جاتے ہيں؟ خليج فارس کے گردو نواح ميں رہنے والوں کا خليجى ممالک کے ٹيليويژن ديکھنے کا کيا حکم ہے؟
ج: وہ پروگرام جو مغربى ممالک سے سيٹلائٹ کے ذريعہ نشر ہوتے ہيں اور اسى طرح اکثر ہمسايہ ممالک کے پروگرام گمراہ کن، مسخ شدہ حقائق اور لہو و فساد پر مشتمل ہوتے ہيں جس کا ديکھنا غالباً ، گمراہى ، مفاسد اور حرام ميں مبتلاءہونے کا سبب ہے لہذا ان کا دريافت کرنا اورمشاہدہ کرنا جائز نہيں ہے ليکن يہ نشريات قرآنى پروگرام پر مشتمل ہو تو اسے ديکھنے ميں شرعاً کوئى حرج نہيں ہے۔
س1178: کيا ريڈيو اور ٹيليويژن کے ذريعہ طنز و مزاح کے پروگرام سننے اور ديکھنے ميں کوئى حرج ہے؟
ج: طنزئيہ اور مزاحيہ پروگرام سننے اور ديکھنے ميں کوئى حرج نہيں ہے ليکن اسکى شرط يہ ہے کہ اس ميں کسى مؤمن کى توہين نہ ہو۔ جہاں تک موسيقى کا تعلق ہے تو وہ اگر لہوى و طرب آور اور مجالس لہو و لعب و گناہ کے مشابہ نہ ہو تو اسکا سننا جائز ہے۔
س1179: شادى کے جشن ميں ميرى کچھ تصويريں اتارى گئيں جبکہ ميں پورے پردے ميں نہيں تھى وہ تصويريں حال حاضر ميں دوستوں اور رشتہ داروں کے پاس موجود ہيں کيا تمام تصويروں کا واپس لينا ميرے لئے واجب ہے؟
ج: اگر دوسروں کے پاس تصاوير موجود ہونے ميں کسى فساد کا خدشہ نہ ہو اور اگر ہو ليکن آپ کى کوئى مداخلت اور رضايت انھيں تصويريں دينے ميں نہيں تھى يا تصاوير حاصل کرنے ميں زحمت و مشقّت پيش آنے کا خدشہ ہو تو ان تمام صورتوں ميں آ پ پرتصاوير کو حاصل کرنا واجب نہيں ہے۔
س 1180: حضرت امام خمينى (قدس سرہ) اور شہداءکى تصويروں کو چومنے کا کيا حکم ہے اس لحاظ سے کہ وہ ہمارے نامحرم ہيں؟
ج: بطور کلى نامحرم کى تصوير خود نامحرم کى طرح نہيں ہے۔ لہذا احترام، تبرک اور اظہار محبت کے لئے نامحرم کى تصوير کو بوسہ دينا جائز ہے، ہاں قصد لذتِ اور حرام ميں مبتلاءہونے کا خطرہ نہيں ہونا چاہيے۔
س1181: کيا سينماکى فلموں وغيرہ ميں برہنہ يا نيم برہنہ عورتوں کى تصاوير جنہيں ہم نہيں پہچانتے ديکھنا جائز ہے؟
ج: تصوير اور فلم ديکھنے کا حکم نامحرم کو ديکھنے کى طرح نہيں ہے لہذا لذت، شہوت اور خوف فساد کے بغير ہو تو شرعاً اسے ديکھنے ميں کوئى مانع نہيں ہے ليکن چونکہ شہوت برانگيز برہنہ تصاوير کو ديکھنا عام طور پر شہوت کے بغير نہيں ہوتا لہذا ارتکاب گناہ کا مقدمہ ہے پس حرام ہے ۔
س 1182:کيا شادى کى تقريبات ميں شوہر کى اجازت کے بغير عورت کے ليئے تصوير اتروانا جائز ہے؟ جواز کى صورت ميں آيا مکمل حجاب کى مراعات کرنا اس پر واجب ہے ؟
ج: بذات خود تصوير کھينچوانے کے لئے شوہر کى اجازت ضرورى نہيں ہے البتہ اگر يہ احتمال پايا جاتاہو کہ عورت کى تصوير کو کوئى نامحرم ديکھے گا اور عورت کى طرف سے مکمل حجاب کا خيال نہ رکھنا مفسدہ کا باعث بنے گا تو اس صورت حجاب کا خيال رکھنا واجب ہے ۔
س 1183: آيا عورت کے لئے مردوں کى کشتى کے مقابلے ديکھنا جائز ہے؟
ج: ان مقابلوں کو اگر کشتى کے ميدان ميں حاضر ہو کر ديکھا جائے يا ٹى وى سے براہ راست نشر ہوتے ہوتے مشاہدہ کيا جائے يا پھرلذت و فساد کى نگاہ سے ديکھا جائے اور فساد ميں پڑنے کا خطرہ ہو تو جائزنہيں ہے اسکے علاوہ دوسرى صورتوں ميں کوئى حرج نہيں ہے۔
س 1184: اگر دلہن شادى کى محفل ميںاپنے سر پر شفاف و باريک کپڑا اوڑھے تو کيا نامحرم مرد اس کى تصوير کھينچ سکتا ہے يانہيں؟
ج: اگر نامحرم عورت پر نظر حرام کا سبب نہ بنے تو جائز ہے وگرنہ جائز نہيں ہے۔
س 1185: بے پردہ عورت کا مردوں کے درميان تصوير کھينچنے کا کيا حکم ہے ؟ اور اگر احتمال ہو کہ نامحرم انہيں دھونے اور پرنٹ کرتے وقت ديکھے تو اس کا کيا حکم ہے؟
ج: اگر تصوير کھينچنے والا مصور جو اسے ديکھ رہا ہے اس کے محارم ميں سے ہو تو جائز ہے اور اگر تصوير دھونے اور پرنٹ کرنے والا مصور اسے نہيں پہچانتا تو کوئى حرج نہيں ہے۔
س1186: بعض جوان فحش تصاوير ديکھتے ہيں اور مذکورہ عمل انجام دينے کے لئے خود ساختہ توجيہات پيش کرتے ہيں اس کا کيا حکم ہے؟ اور اگر اس طرح کى تصاوير کا ديکھنا انسان کى شہوت ايک حدّ تک کو کم کرتا ہو اور جسکى وجہ سے وہ حرام سے محفوظ رہتا ہو تو اس کا کيا حکم ہے؟
ج: اگر تصاوير کا ديکھنا لذت کے لئے ہو يا يہ جانتا ہو کہ تصاوير کا ديکھنا شہوت کو بھڑکانے کا سبب بنے گا تو حرام ہے اور ايک حرام عمل سے بچنا دوسرے حرام کے انجام دينے کا جواز مہيا نہيں کرتا ۔
س1187: ايسے جشن ميں مووى فلم بنانے کے لئے جانے کا کيا حکم ہے جہاں موسيقى بج رہى ہو اور رقص کيا جارہا ہو ؟ مرد کا مردوں کى تصوير اور عورت کا خواتين کى تصوير کھينچنے کا کيا حکم ہے؟ مرد کے ذريعے شادى کى فلم دھونے کا کيا حکم ہے چاہے اس خاندان کو جانتا ہو يا نہ جانتا ہو ؟ اور اگر عورت کے ذريعے فلم دھوئى جائے تو کيا حکم ہے؟ کيا مذکورہ فلم ميں موسيقى کا استعمال جائز ہے؟
ج: خوشى کے جشن ميں جانے ميں کوئى حرج نہيں ہے اور مرد کا مردوں اور عورت کا خواتين کى تصوير بنانے ميں بھى کوئى حرج نہيں ہے۔ جب تک غناءاورحرام موسيقى سننے کا سبب نہ بنے اور نہ ہى کسى اور حرام فعل کے ارتکاب کا باعث بنے مردوں کا عورتوں اور عورتوں کا مردوں کى تصوير بنانا اگر لذت آميز نگاہ يا کسى دوسرے مفسدہ کا باعث بنے تو جائز نہيں ہے ۔ اور ايسى موسيقى کا جو لہوو لعب کى محافل جيسى ہوں شادى کى فلموں ميں استعمال حرام ہے۔
س1188: اسلامى جمہوريہ کے ٹيلى ويژن سے نشر ہونے والى ملکى اور غير ملکى فلموں اور موسيقى کى کيفيت کو ديکھتے ہوئے انھيں ديکھنے اور سننے کا کيا حکم ہے؟
ج: اگر سامعين اور ناظرين کى تشخيص يہ ہے کہ وہ موسيقى جو ريڈيو يا ٹيليويژن سے نشر ہوتى ہے طرب آور لہوى ہے اور محافل لہو و لعب اور گناہ سے مناسبت رکھتى ہے اور اس کا سننا حرام ہے اور وہ فلم جو ٹيليويژن سے دکھائى جارہى ہے اس کے ديکھنے ميں مفسدہ ہے تو انکے لئے ديکھنا شرعاً جائز نہيں ہے۔ محض ريڈيو اور ٹيلى ويژن سے نشر ہونا جواز پر شرعى دليل نہيں ہے۔
س1189: حکومتى مراکز ميں آويزاں کرنے کى غرض سے رسول اکرم ، امير المؤمنين اور امام حسين سے منسوب تصاوير چھاپنے اور فروخت کرنے کا کيا حکم ہے؟
ج: مذکورہ تصاوير کے چھاپنے ميں بذات ِخودکوئى مانع نہيں ہے، ليکن ايسى کسى چيز پر مشتمل نہيں ہونا چاہيے جو عرف عام کى نگاہ ميں موجب ہتک اور اہانت ہو اور ان عظيم ہستيوں کى شان سے منافات رکھتى ہو۔
س1190: ايسى کتابيں اور اشعار پڑھنے کا کيا حکم ہے جو شہوت کو بھڑکانے کا سبب بنيں؟
ج: ان سے اجتناب کرنا واجب ہے۔
س1191: بعض ٹى وى اسٹيشنز اور سيٹلائٹ چينلز کے ذريعے براہ راست سلسلہ وار ڈرامے نشر کئے جاتے ہيں جو مغرب کے معاشرتى مسائل پيش کرتے ہيں ليکن ان ڈراموں ميں مرد و عورت کا اختلاط پر ابھارنا اور زنا کى ترويج جيسے فاسد افکار بھى پائے جاتے ہيںيہاں تک کہ يہ ڈرامے بعض مومنين پر بھى اثر انداز ہونے لگے ہيں ايسے شخص کا کيا حکم ہے جوان کو ديکھنے کے بعد متاثر ہوئے بغير نہ رہ سکے؟ اور اگر کوئى اس غرض سے ديکھے کہ دوسروں کے سامنے اس کے نقصان کو بيان کرے يا اس پر تنقيد کرے اور لوگوں کے نہ ديکھنے کى نصيحت کرے؟
ج: لذت اور شہوت کى نگاہ سے ديکھنا جائز نہيں ہے اور اگر ديکھنے سے متاثر ہونے اور فاسد ہونے کا خطرہ ہو تو بھى جائز نہيں ہے ہاں تنقيد کى غرض سے اور لوگوں کو اسکے خطرات سے آگاہ کرنے اور نقصانات بتانے کے لئے ايسے شخص کے ليئے ديکھنا جائز ہے جو تنقيد کا اہل ہو اور اپنے بارے ميں مطمئن ہو کہ ان سے متاثر ہوکر کسى فساد ميں نہيں پڑے گا
س1192: ٹيلى ويژن پر اناؤ سر خاتون جو بے پردہ ہوتى ہے اور اسکا سر و سينہ بھى عريان ہوتاہے کى طرف نگاہ کرنا جائز ہے ؟
ج: اگر حرام ميں پڑنے اور فساد کا خوف نہ ہو اور نشريات براہ راست Live نہ ہوں تو فقط ديکھنے ميں کوئى حرج نہيں ۔
س1193: شادى شدہ فرد کے ليئے شہوت انگيز (سکسى ) فلميں ديکھنا جائز ہے يا نہيں ؟
ج: اگر ديکھنے کا مقصد شہوت کا ابھارنا ہو يا انکا ديکھنا شہوت کے بھڑکانے کا سبب بنے تو جائز نہيں ہے۔
س 1194: شادى شدہ مردوں کا ايسى فلميں ديکھنے کا کيا حکم ہے جن ميں حاملہ عورت سے مباشرت کرنے کا صحيح طريقہ سکھايا گيا ہے جبکہ اس بات کا علم بھى ہے کہ مذکورہ عمل اسے حرام ميں مبتلاءنہيں کرے گا؟
ج: ايسى فلميں چونکہ ہميشہ شہوت انگيز نگاہ سے ديکھى جاتى ہيں لہذا انکا مشاہدہ جائز نہيں ہے ۔
س 1195: مذھبى امور کى وزارت ميں کام کرنے والے فلموں ، مجلات اور کيسٹوں کى نظارت کرتے ہيں تاکہ جائز مواد کو ناجائز مواد سے جدا کريں نظارت کے لئے انہيں غور سے سننا اورديکھنا ہوتا ہے اس نظارت کے لئے کا کيا حکم ہے؟
ج: کنٹرول کرنے والے افراد کے ليئے قانونى فريضہ انجام ديتے ہوئے بقدر ضرورت ديکھنے اور سننے ميں کوئى حرج نہيں ہے ليکن ان پر لازم ہے کہ لذت و فساد کى نسبت سے پرہيز کريں نيز جن افراد کو مزکورہ مواد کے کنٹرول پہ تعنيات کيا جاتاہے فکرى اور روحانى حوالے سے اعلى حکام کے زير نظر اور زير رہنمائى ہونا واجب ہے ۔
س 1196: کنٹرول کرنے کے عنوان سے ايسى ويڈيو فلميں ديکھنے کا کيا حکم ہے جو کبھى کبھى قابل اعتراض مناظر پر مشتمل ہوتى ہيں تاکہ ان مناظر کا ازالہ کرکے دوسرے افراد کے ديکھنے کے لئے پيش کيا جائے۔
ج: فلم کى اصلاح اور اسے فاسد و گمراہ کن مناظر کے حذف کرنے کے لئے مشاہدہ کرنے ميں کوئى حرج نہيں ہے ليکن اصلاح کرنے والا شخص ايسا ہونا چاہيے کہ جو خود حرام ميں مبتلا ہونے سے محفوظ ہو۔
س1197: آيا شوہر اور بيوى کے لئے گھر ميں جنسى فلميں ديکھنا جائز ہے ؟ آيا وہ شخص جس کے حرام مغز کى رگ کٹ گئى ہو وہ مذکورہ فلميں ديکھ سکتا ہے تاکہ اپنى شہوت کو ابھارے اور اس طرح اپنى زوجہ کے ساتھ مباشرت کے قابل ہوسکے؟
ج: جنسى ويڈيو فلموں کے ذريعہ شہوت ابھارنا جائز نہيں ہے۔
س1198: حکومت اسلامى کى طرف سے قانونى طور پر ممنوع فلميں ديکھنے کا کيا حکم ہے اگر ان ميں کسى قسم کا فساد نہ ہو؟ اور جو ان مياں بيوى کے لئے مذکورہ فلميں ديکھنے کا کيا حکم ہے؟
ج: ممنوع ہونے کى صورت ميں انھيں ديکھنے ميں اشکال ہے۔
س1199: ايسى فلميں ديکھنے کا کيا حکم ہے جن ميں کبھى کبھى اسلامى جمہوريہ کے مقدسات يا رہبر محترم کى توہين کى گئى ہو؟
ج: ايسى فلموں سے اجتناب واجب ہے۔
س1200: ايسى ايرانى فلميں ديکھنے کا کيا حکم ہے جو اسلامى انقلاب کے بعد بنائى گئى ہيں اور ان ميں خواتين کامل حجاب کے ساتھ نہيں ہوتيں اور کبھى کبھى قابل اعتراض تعليمات پر مبنى ہوتى ہيں؟
ج: اگر قصد لذت اور حرام ميں مبتلاءہونے کا خوف نہ ہو تو بذاتِ خود ايسى فلميں ديکھنے ميں کوئى حرج نہيں ہے ، اور فلميں بنانے والوں پر واجب ہے کہ ايسى فلميں نہ بنائيں جو اسلام کى گرانقدر تعليمات کے منافى ہوں۔
س1201: ايسى فلموں کے نشر و اشاعت کا کيا حکم ہے جنکى تائيد مذہبى اور ثقافتى امور کى وزارت نے کى ہو؟ اور يونيورسٹى ميں ايسى کيسٹوںکے نشر کرنے کا کيا حکم ہے جن کى تائيد مذکورہ وزارت خانہ نے کى ہو؟
ج: اگر مذکورہ فلميں اور کيسٹس مکلف کى نظر ميں غناءلہوى اور طرب آور موسيقى پر مشتمل ہوں ، جوکہ محافل لہو و لعب اور گناہ سے مطابقت رکھتى ہے تو ان کا نشر کرنا پيش کرنا ، سننا اور مشاہدہ کرنا جائز نہيں ہے، اور بعض متعلقہ اداروں کا تائيد کرنا مکلف کے لئے شرعى دليل نہيں ہے جب تک کہ خود اس کى رائے تائيد کرنے والوں کى نظر کے خلاف ہے۔
س 1202: ايسے مجلات کى خريد و فروخت اور محفوظ رکھنے کا کيا حکم ہے جن ميں خواتين کے لباس اور نامحرم خواتين کى تصاوير ہوتى ہيں اور جن سے کپڑوں کے نمونہ يا ڈيزائن کے طور پر استفادہ کيا جاتا ہے؟
ج: نامحرم کى تصاوير ہونا خريد و فروخت کو ناجائز قرار نہيں ديتا اور نہ ہى نمونے اور ڈيزائن کے عنوان سے استفادہ کرنے سے روکتا ہے مگر يہ کہ مذکورہ تصاوير پر کوئى مفسدہ مترتب ہو ۔
س 1203: کيا ٹيليويژن فلم بنانے والے آلہ ويڈئو کيمرہ کى خريدو فروخت جائز ہے؟
ج: اگر حرام امور ميں استعمال کى غرض سے نہ ہوتو ويڈيو کيميرہ کى خريد و فروخت بزات ِ خود جائز ہے ۔
س 1204: فحش ويڈيو فلم اور ويڈيو کى فروخت اور کرائے پر دينے کا کيا حکم ہے؟
ج: اگر مذکورہ فلميں برھنہ، شہوت کو ابھارنے اور گمراہ کن فساد پر مشتمل ہوں يا، غناءاور طرب آور موسيقى جو کہ محافل لہو و لعب اور گناہ سے مطابقت رکھتى ہو تو جائز نہيں ہے۔ لہذا ايسى فلموں کا بنانا ، خريد و فروخت ، کرايہ پر دينا اور اسى طرح ويڈيو کا مذکورہ مقصد کے لئے کرا ئےپر دينا جائز نہيں ہے۔
س 1205: غير ملکى ريڈيو سے خبريں اور ثقافتى اور علمى پروگرام سننے کا کيا حکم ہے؟
ج: اگر فساد اور انحراف کا سبب نہ ہو تو کوئى حرج نہيں ہے۔
فائل اٹیچمنٹ: