شب 15 شعبان کو مسجدامام حسین(ع) دوبئی میں جشن منعقد کیا گیا۔
15 شعبان ولادت با سعادت حضرت امام زمان (ع) کے موقع پر مسجد امام حسین (ع) میں ایک پر رونق جشن منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں بہت سارے مؤمنین موجود تھے۔
15 شعبان کے لئے مختلف پروگرام رکھے گئے تھے اس میں سے ایک نمایشگا عکس رکھا گیا تھا
نمایشگاہ کا حجت الاسلام مولانا امام زادہ صاحب اور کونسلر جمھوری اسلام ایران بھرامی صاحب نے افتتاح کیا۔ ان تصویروں پر امام زمان(ع) کے بارے میں مختلف معلومات چاپ کیے گئے تھے اور ان معلومات سے پھر ایک مقابلہ بھی رکھا گیا تھا۔ جس میں بہت سارے لوگوں نے شرکت کیا ۔
اسی طرح مختلف کھانے بنائیں گئے تھے یہ کھانے مختلف لوگوں نے بنائے تھے اور پھر بھیج کر اس سے آنے والے رقم کو امور حیریہ کے لئے مخصوص کیا تھا۔
بچوں کے لئے رنگ کاری اور نقاشی کے مقابلے رکھے گئے تھے۔
مسجد میں شب میلاد پر حجت الاسلام مولانا امام زادہ صاحب نے خطاب فرمایا اور شعارا نے اشعار پیش کیے اور قصیدے بھی پڑھے گئے۔
پروگرام کے آخر میں جن افراد کے نام مھدی یا نرجس سے مل رہے تھے کو بھی انعامات دیے گئے۔
اور آخر میں بہترین مھمانوازی بھی عمل میں آئی۔
فائل اٹیچمنٹ: