5/4/2017         ویزیٹ:2659       کا کوڈ:۹۳۴۲۹۰          ارسال این مطلب به دیگران

توضیح المسائل: آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی دام ظلہ » توضیح المسائل: آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی دام ظلہ
  ،   کھانا کھانے کے آداب
→ حیوانات کو شکار اور ذبح کرنے کے احکام.....................................................منت اور عہد کے احکام ←


کھانا کھانے کے آداب


2645۔ کھانا کھانے کے آداب میں چند چیزیں مستحب شمار کی گئی ہیں۔
1۔ کھانا کھانے سے پہلے کھانے والا دونوں ہاتھ دھوئے۔
2۔ کھانا کھا لینے کے بعد اپنے ہاتھ دھوئے اور رومال (تولئے وغیرہ) سے خشک کرے۔

3۔ میزبان سب سے پہلے کھانا کھانا شروع کرے اور سب کے بعد کھانے سے ہاتھ کھینچے اور کھانا شروع کرنے سے قبل میزبان سب سے پہلے اپنے ہاتھ دھوئے اس کے بعد جو شخص اس کی دائیں طرف بیٹھا ہو وہ دھوئے اور اسی طرح سلسلہ وار ہاتھ دھوتے رہیں حتی کہ نوبت اس شخص تک آجائے جو اس کے بائیں طرف بیٹھا ہو اور کھانا کھالینے کے بعد جو شخص میزبان کی بائیں طرف بیٹھا ہو سب سے پہلے وہ ہاتھ دھوئے اور اسی طرح دھوتے چلے جائیں حتی کہ نوبت میزبان تک پہنچ جائے۔

4۔ کھانا کھانے سے پہلے بِسم اللہ پڑھے لیکن اگر ایک دسترخوان پر انواع و اقسام کے کھانے ہوں تو ان میں سے کھانا، کھانے سے پہلے بِسم اللہ پڑھنا مستحب ہے
5۔ کھانا دائیں ہاتھ سے کھائے۔

6۔ تین یا زیادہ انگلیوں سے کھانا کھائے اور دو انگلیوں سے نہ کھائے
7۔ اگر چند اشخاص دسترخوان پر بیٹھیں تو ہر ایک اپنے سامنے سے کھانا کھائے۔
8۔ چھوٹے چھوٹے لقمے بنا کر کھائے

9۔ دستر خوان پر زیادہ دیر بیٹھے اور کھانے کو طول دے۔

10۔ کھانا خوب اچھی طرح چبا کر کھائے۔

11۔ کھانا کھالینے کے بعد اللہ تعالی کا شکر بجالائے۔

12۔ انگلیوں کو چاٹے۔
13۔ کھانا کھانے کے بعد دانتوں میں خلال کرے البتہ ریحان کے تنکے یا کھجور کے درخت کے پتے سے خلال نہ کرے۔

14۔ جو غذا دسترخوان سے باہر گرجائے اسے جمع کرے اور کھالے لیکن اگر جنگل میں کھانا کھائے ت مستحب ہے کہ جو کچھ گرے اسے پرندوں اور جانوروں کے لئے چھوڑ دے۔

15۔ دن اور رات کی ابتدا میں کھانا کھائے اور دن کے درمیان میں اور رات کے درمیان میں نہ کھائے۔

16۔ کھانا کھانے کے بعد پیٹھ کے بل لیٹے اور دایاں پاوں بائیں پاوں رکھے ۔
17۔ کھانا شروع کرتے وقت اور کھالینے کے بعد نمک چکھے۔

18۔ پھل کھانے سے پہلے انہیں پانی سے دھولے۔

وہ باتیں جو کھانا کھاتے وقت مکروہ ہیں۔


2646۔کھانا کھاتے وقت چند باتیں مذموم شمار کی گئی ہیں۔
1۔ بھرے پیٹ پر کھانا کھانا
2۔ بہت زیادہ کھانا ۔ روایت ہے کہ خداوند عالم کے نزدیک بہت زیادہ کھانا سب سے بری چیز ہے۔
3۔ کھانا کھاتے وقت دوسروں کے منہ کی طرف دیکھنا
4۔ گرم کھانا کھانا
5۔ جو چیز کھائی یا پی جارہی ہو اسے پھونک مارنا۔
6۔ دسترخوان پر کھانا لگ جانے کے بعد کسی اور چیز کا منتظر ہونا۔
7۔ روٹی کو چھری سے کاٹنا
8۔ روٹی کو کھانے کے برتن کے نیچے رکھنا۔
9۔ ہڈی سے چپکے ہوئے گوشت کو یوں کھانا کہ ہڈی پر بالکل گوشت باقی نہ رہے ۔
10۔ اس پھل کا چھلکا اتارنا جو چھلکے کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔
11۔ پھل پورا کھانے سے پہلے پھینک دینا۔

پانی پینے کا آداب


2647۔ پانی کے پینے کے آداب میں چند چیزیں شمار کی گئی ہیں ؛
1۔ پانی چوسنے کی طرز پر پیئے۔
2۔ پانی دن میں کھڑے ہو کر پیئے۔
3۔ پانی پینےسے پہلے بِسمِ اللہ اور پینے کے بعد الحمد اللہ کہے۔
4۔ پانی (غٹاغٹ نہ پیئے بلکہ) تین سانس میں پیئے۔
5۔ پانی پینے کے بعد حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اہل حرم کو یا کرے اور کے قاتلوں پر لعنت بھیجے۔
وہ باتیں جو پانی پیتے وقت مکروہ ہیں
2648۔ زیادہ پانی پینا، مرغن کھانے کے بعد پانی پینا اور رات کو کھڑے ہو کر پانی پینا مذموم شمار کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پانی بائیں ہاتھ سے پینا اور اس طرح کوزے (وغیرہ) کی ٹوٹی ہوئی جگہ سے اور اس جگہ سے پینا جہاں کوزے کا دستہ ہو مذموم شمار کیا گیا ہے۔




فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے


امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک