5/1/2017         ویزیٹ:2355       کا کوڈ:۹۳۴۲۲۹          ارسال این مطلب به دیگران

استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای » استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
  ،   احکام افطار
احکام افطار
س813۔ آیا سرکاری اور عوامی اجتماعات وغیرہ میں روزہ افطار کے لئے اہل سنت کی پیروی جائز ہے اور اگر مکلف یہ دیکھے کہ ان کی پیروی نہ تقیہ کے مصادیق میں سے ہے اور نہ کسی اور وجہ سے ضروری ہے تو اس کی ذمہ داری کیا ہے؟
 
ج۔ افطار میں غیروں کے وقت کا اتباع جائز نہیں ہے۔ جب تک شرعی طور پر دلیل سے یا ذاتی وجدان سے رات کے داخل ہونے اور دن کے خاتمہ کا یقین نہ ہو جائے اختیاری طور سے افطار کرنا جائز نہیں ہے۔
 
س814۔ میں روزے سے تھا میری والدہ نے مجھے کہنے یا پینے پر مجبور کر دیا تو کیا اس سے میرا روزہ باطل ہو گیا؟
 
ج۔ کہنے پینے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے خواہ کسی کے شدید اصرار پر ہویا کسی کے دعوت پر۔
 
س815۔ اگر کوئی زبردستی کسی روزہ دار کے منہ میں کوئی چیز ڈال دے یا اس کے سر کو پانی میں ڈبو دے یا مجبور کرے کہ اگر روزہ نہیں توڑا تو تمہاری جان و مال کو خطرہ ہے، تو اگر وہ خطرہ ٹالنے کے لئے کچھ کھا لے تو کیا اس کا روزہ باطل ہو جائے گا؟
 
ج۔ روزہ دار کے اختیار کے بغیر زبردستی اس کے منہ میں کوئی چیز ڈالنے یا پانی میں اس کا سر ڈبونے سے روزہ باطل نہیں ہوتا لیکن اگر کسی کے مجبور کر دینے پر خود کچھ کھا لے تو روزہ باطل ہو جاتا ہے۔
 
س816۔ اگر روزہ دار کو معلوم نہ ہو کہ زوال سے پہلے حد ترخص تک نہ پہنچا تو افطار کرنا جائز نہیں ہے اور وہ اپنے کو مسافر تصور کرتے ہوئے حد ترخص سے پہلے ہی کچھ کھا پی لے تواس شخص کا کیا حکم ہے کیا اس پر قضا واجب ہے یا اس کا حکم کچھ اور ہے؟
 
ج۔ اس کا حکم وہی ہے جو عمداً افطار کرنے والے کا ہے۔
 
س817۔ زکام میں مبتلا ہونے کی وجہ سے میرے حلق میں تھوڑا بلغم جمع ہو گیا ، جسے میں تھوکنے کے بجائے نگل گیا تو میرا روزہ صحیح ہے یا نہیں ؟
 
نیز میں ماہ رمضان کے کچھ دنوں اپنے عزیز کے گھر رہا اور شرم و حیاء کی وجہ سے غسل جنابت کے بدلے تیمم کرتا رہا اور ظہر تک غسل نہیں کرسکا۔ چند روز تک یہی سلسلہ چلتا رہا۔ اب سوال یہ ہے کہ ان دنوں کے روزے صحیح ہیں یا نہیں اور صحیح نہ ہونے کی صورت میں کیا قضا کے ساتھ کفارہ بھی واجب ہے؟
 
ج۔ آپ نے جو بلغم اور ناک کی رطوبت نگلی ہے اس سے آپ کے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ جب بلغم دہن کی فضا تک آ جائے اور آپ اسے نگل لیں تو اس روزے کی قضا کی جائے گی۔
 
اب رہا روزے کے دن طلوع فجر سے پہلے آپ کا غسل جنابت نہ کرنا، اور اس کے بدلے تیمم کرنا۔ اگر یہ عذر شرعی کی وجہ سے تھا یا آپ نے آخر وقت کی تنگی کی وجہ سے تیمم کیا تھا تو اس تیمم کے ساتھ آپ کا روزہ صحیح تھا اور اگر ایسا نہیں تھا تو ان دنوں میں آپ کے روزے باطل ہیں۔
 
س818۔ میں لوہے کی کان میں ملازمت کرتا ہوں اور مجھے اپنی ملازمت کے پیش نظر ہر روز اس میں اترنا پڑتا ہے اور مشینوں سے کام کرتے وقت غبار منہ میں جاتا ہے اور پورے سال یہی سلسلہ جاری رہتا ہے۔ میری ذمہ داری کیا ہے ؟ میرا روزہ اس حالت میں صحیح ہے یا نہیں ؟
 
ج۔ گرد و غبار کا روزے کی حالت میں نگلنا، روزہ کو باطل کر دیتا ہے۔ اس سے پرہیز واجب ہے۔ لیکن صرف گرد و غبار کے ناک اور منہ میں جانے سے روزہ باطل نہیں ہوتا جب تک اسے نگلا نہ جائے۔
 
س819۔ اگر روزہ دار ایسا انجیکشن لگوائے جس میں غذائیت اور وٹامن ہوں تو اس کے روزے کا کیا حکم ہے؟
 
ج۔ اگر اسے رگ میں انجیکشن لگوانا ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ روزہ دار اس سے پرھیز کرے اور اگر ایسا کر لیا ہے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس روزے کی قضا کرے۔
 
س820۔ ایک شخص نے رمضان کے روزے رکھے اور روزوں کے درمیان ایسے کام انجام دئیے جن کے بارے میں یہ اعتقاد رکھتا تھا کہ یہ روزوں کے لئے مضر ہیں۔لیکن رمضان کے بعد ثابت ہوا کہ وہ مضر نہیں تھے۔ اس کے روزہ کا کیا حکم ہے؟
 
ج۔ اگر روزہ توڑنے کا ارادہ نہیں کیا اور نہ روزے توڑنے والی چیز کا استعمال کیا تو روزہ صحیح ہے۔



فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے


امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک