4/27/2017         ویزیٹ:2366       کا کوڈ:۹۳۴۲۰۶          ارسال این مطلب به دیگران

استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای » استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
  ،   نوافل
نوافل
 
س731۔ کیا نافلہ نمازوں کو بلند آواز سے پڑھنا واجب ہے یا آہستہ؟
 
ج۔ دن کی نافلہ نمازوں کو آہستہ پڑھنا اور شب کی نافلہ نمازوں کو بلند آواز سے پڑھنا مستحب ہے۔
 
س733۔ نماز شب کو ( جو دو دو رکعت کر کے پڑھی جاتی ہے ) کیا دو مرتبہ چار، چار رکعت ، ایک مرتبہ دو رکعت اور ایک مرتبہ ایک رکعت ( وتر) پڑھ سکتے ہیں ؟
 
ج۔ نماز شب کو چار ، چار رکعت پڑھنا جائز نہیں ہے۔
 
س734۔ کیا نماز شب پڑھنے کے لئے واجب ہے کہ ہمیں کوئی نماز شب پڑھتے ہوئے نہ دیکھے یا یہ واجب ہے کہ ہم تاریکی میں نماز شب پڑھیں ؟
 
ج۔ تاریکی میں نماز شب پڑھنا اور اسے دوسروں سے چھپانا شرط نہیں ہے ہاں اس میں ریا جائز نہیں ہے۔
 
س735۔ نافلہ ظہر و عصر نماز ظہر و عصر کے بعد خود نافلہ کے وقت میں قضا کی نیت سے پڑھی جائیں گی یا کسی اور نیت سے؟
 
ج۔ احتیاط یہ ہے کہ قربۃ الی اللہ کی نیت سے پڑھی جائیں ادا و قضا کی نیت نہ کی جائے۔
 
س736۔ جو شخص نماز جعفر طیار پڑھتا ہے کیا صرف یہ نماز پڑھنے سے اس کا مکمل ثواب حاصل ہو جاتا ہے یا چند دیگر امور کی رعایت کرنا بھی واجب ہے ؟
 
ج۔ ممکن ہے دعا کے مستجاب ہو نے میں کچھ اور امور بھی دخیل ہوں ، بہر حال نماز جعفر طیار پڑھنے کے بعد آپ حاجت روائی اور خدائے تعالیٰ کی طرف سے اس ثواب کے حصول کی امید رکھیں جیسا کہ اس کی بجا آوری کے عوض وعدہ کیا گیا ہے۔
 
س737۔ برائے مہربانی ہمیں نماز شب کے طریقہ سے تفصیل کے ساتھ مطلع فرمائیں۔
 
ج۔ نماز شب مجموعاً گیارہ رکعات ہیں ، ان میں سے آٹھ رکعتوں کو ، جو دو ، دو رکعت پڑھی جاتی ہیں ، نماز شب کہتے ہیں اور ان کے بعد کی دو رکعت کو نماز شفع کہتے ہیں ، یہ نماز صبح کی طرح پڑھی جاتی ہے۔ اس مجموعہ کی آخری ایک رکعت کو نماز وتر کہتے ہیں ، اس کے قنوت میں مومنین کے لئے استغفار و دعا کرنا اور خدائے منان سے حاجت طلب کرنا مستحب ہے ، اس کی ترتیب دعاؤں کی کتابوں میں مذکور ہے۔
 
س738۔ نماز شب کا کیا طریقہ ہے ؟ یعنی اس میں کون سا سورہ ، استغفار اور دعا واجب ہے ؟
 
ج۔ نماز شب میں کوئی سورہ ، استغفار اور دعا اس کے جزء کے عنوان سے معتبر نہیں ہے اور نہ وجوب تکلیفی کے اعتبار سے معتبر ہے بلکہ تکبیرۃ الاحرام کے بعد ہر رکعت میں سورہ حمد پڑھنا ، رکوع و سجود اور ان دونوں میں ذکر پڑھنا اور تشہد و سلام پڑھنا کافی ہے۔



فائل اٹیچمنٹ:
حالیہ تبصرے

اس کہانی کے بارے میں تبصرے


امنیت اطلاعات و ارتباطات ناجی ممیزی امنیت Security Audits سنجش آسیب پذیری ها Vulnerability Assesment تست نفوذ Penetration Test امنیت منابع انسانی هک و نفوذ آموزش هک