4/27/2017
ویزیٹ:
2505 کا کوڈ:
۹۳۴۱۷۷
استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
»
استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
س451۔ مردوں کا سونے کی انگوٹھی پہننے کا ( خصوصاً نماز میں ) کیا حکم ہے ؟
ج۔ مرد کے لئے سونے کی انگوٹھی پہننا جائز نہیں ہے اور اس میں نماز باطل ہے۔
س452۔ مردوں کے لئے سفید سونے کی انگوٹھی پہننے کا کیا حکم ہے ؟
ج۔ جسے سفید سونا کہا جاتا ہے اگر وہ زرد سونے کے علاوہ کسی دوسرے مادہ سے مرکب ہو تو اس کی انگوٹھی پہننا حرام نہیں ہے۔
س453۔ کیا اس وقت بھی سونا پہننے میں کوئی شرعی اشکال ہے جب وہ زینت کے لئے نہ ہو اور دوسروں کی نظر میں نہ آئے؟
ج۔ مردوں کے لئے سونا پہننا مطلق طور پر حرام ہے چاہے وہ زینت کے قصد سے نہ پھنا جائے یا دوسروں کی نظروں سے پوشیدہ رکھا جائے۔
س454۔ مردوں کے لئے سونا پہننے کا کیا حکم ہے ؟ کیونکہ ہم بعض لوگوں کو یہ ادعا کرتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ کم مدت کے لئے ، جیسے عقد کے وقت، سونا پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے ؟
ج۔ مردوں کے لئے سونا پہننا حرام ہے چاہے تھوڑے وقت کے لئے ہو یا زیادہ وقت کے لئے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
س455۔ نماز گزاروں کے لباس کے احکام کو ملحوظ رکھتے ہوئے اور اس حکم کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہ مردوں کا خود کو سونے سے مزین کرنا حرام ہے۔ درج ذیل دو سوالوں کے جواب مرحمت فرمائیں :
1۔ یا سونے سے زینت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مردوں کے لئے مطلق طور پر سونے کا استعمال حرام ہے خواہ ہڈی کے زخم اور دانت بنوانے ہی کے لئے ہو ؟
2۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ ہمارے شہر میں رواج ہے کہ نئے شادی شدہ جوڑے، منگنی میں زرد سونے کی انگوٹھی پہنتے ہیں اور عام لوگوں کی نظر میں یہ چیز کسی طرح بھی زینت میں شمار نہیں ہو تی بلکہ یہ اس شخص کے لئے، ازدواجی کی شروعات کی علامت ہے ، اس سلسلہ میں آپ کا کیا نظریہ ہے ؟
ج۔ مردوں کے لئے سونا پہننے کے حرا م ہو نے کا معیار زینت کا صادق آنا نہیں ہے بلکہ کسی بھی طرح اور کسی بھی قصد سے سونا پہننا حرام ہے چاہے وہ سونے کی انگوٹھی ہو یا گلوبند و زنجیر وغیرہ ہو لیکن زخم میں بہر نے اور دانت بنوانے میں مردوں کے لئے سونے کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے۔
2۔ منگنی کے لئے زرد سونے کی انگوٹھی پہننا مردوں کے لئے ہر حال میں حرام ہے۔
س456۔ سونے کے ان زیورات کو بیچنے اور انہیں بنانے کا کیا حکم ہے جو مردوں سے مخصوص ہیں اور جنہیں عورتیں نہیں پھنتیں ؟
ج۔ سونے کے زیورات بنانا اگر وہ صرف مردوں کے استعمال کے لئے ہوں حرام ہے اور اسی طرح انہیں مردوں کے لئے خریدنا اور بیچنا بھی جائز نہیں ہے۔
س457۔ہم بعض دعوتوں میں دیکھتے ہیں کہ شیرینی چاندی کے ظروف میں پیش کی جاتی ہے کیا اس عمل کو چاندی کے ظروف میں کھانے سے تعبیر کیا جائے گا؟ اور اس کا کیا حکم ہے ؟
ج۔ کھانے کے قصد سے چاندی کے برتن میں سے کھانے وغیرہ کی چیز لینا حرام ہے۔
س458۔ کیا مردوں کے لئے جائز ہے کہ وہ دانتوں پر سونے کا رنگ چڑھو ائیں یا سونے کا دانت لگوائیں ؟
ج۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے ، سامنے کے چار دانتوں کے سوا۔ پس اگر زینت کے قصد سے ایسا کیا جائے تو اس میں اشکال ہے۔
س459۔ کیا دانت پر سونے کا خول چڑھوانے میں کوئی اشکال ہے ؟ اور دانت پر پلاٹینیم کا خول چڑھوانے کا کیا حکم ہے ؟
ج۔ دانت پر سونے یا پلاٹینیم کا خول چڑھوانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن اگر زینت کی غرض سے خصوصاً سامنے کے چار دانتوں پر سونے کا خول چڑھو ائے تو اشکال سے خالی نہیں ہے۔
فائل اٹیچمنٹ:
صحیح ای میل درج کریں
اپنا ای میل ایڈریس درج کریں
متن درج کریں