→کافر کی نجاست.............................................فہرست......................................................کتابِ نماز←
جناب یحییٰ
س334۔ خوزستان (ایرا ن) میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنے کو صائبی کہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب یحییٰ کے ماننے والے ہیں اور ہمارے پاس ان ((ع)) کی کتا ب ہے اور دین شناسوں کے نزدیک ثابت ہو چکا ہے کہ یہ وہی صائبی ہیں جن کا ذکر قرآن مجید میں ہے۔ لہذا آپ بتائیں کہ وہ اہل کتاب میں سے ہیں یا نہیں ؟
ج۔ مذکورہ گروہ اہل کتاب کے حکم میں ہے۔
س335۔ یہ جو کہا جاتا ہے کہ کافر کے ہاتھ کا بنا ہوا گھر نجس ہوتا ہے اور اس میں نماز پڑھنا مکروہ ہے کیا یہ صحیح ہے؟
ج۔ ایسے گھر میں نماز پڑھنا مکروہ نہیں ہے۔
س336۔ یہودیوں اور کافروں کے دوسرے فرقوں کے یہاں کام کرنے اور ان سے اجرت لینے کا کیا حکم ہے؟
ج۔ اس میں بذات خود کوئی مانع نہیں ہے بشرطیکہ وہ کام حرام اور اسلام و مسلمین کے مفادات کے خلاف نہ ہو۔
س337۔ جس جگہ ہم فوج میں کام کرتے ہیں وہاں بعض قبیلے ہیں جن کا تعلق ایسے فرقہ سے ہے جسے مذہب ’ الحق‘ کہا جاتا ہے۔ کیا ان کے ہاتھ سے دودھ دھی اور مکھن لے کر کھا سکتے ہیں ؟
ج۔ اگر وہ اصول اسلام کے معتقد ہوں تو طہارت و نجاست کے مسئلے میں سارے مسلمانوں کے حکم میں ہیں۔
س338۔ جس گاؤں میں ہم پڑھاتے ہیں وہاں کے لوگ نماز نہیں پڑھتے کیونکہ وہ فرقہ ’ الحق ‘ سے ہیں اور ہم ان سے روٹی لینے اور ان کے یہاں کھانا کھانے پر مجبور ہیں ، کیونکہ ہم رات دن اسی قریہ میں رہتے ہیں ، تو کیا وہاں ہماری نمازوں میں کوئی اشکال ہے؟
ج۔ اگر وہ توحید اور نبوت کے منکر نہ ہوں ، نہ ضروریات دین میں سے کسی چیز کے منکر ہوں اور نہ رسول اسلام کی رسالت کے ناقص ہونے کے معتقد ہوں تو ان پر نہ کفر کا حکم لگے گا اور نہ نجاست کا۔ لیکن اگر ایسا نہ ہو تو ان کا کھانا کھانے اور انہیں چھونے کی صورت میں طہارت و نجاست کا لحاظ رکھنا واجب ہے۔
س339۔ ہمارے رشتہ داروں میں ایک صاحب کمیونسٹ تھے ، انہوں نے بچپن میں ہمیں بہت ساری چیزیں اور مال دیا تھا، پس اگر وہ مال اور چیزیں بنفسہ موجود ہوں تو ان کا کیا حکم ہے؟
ج۔ اگر اس کا کفر اور ارتداد ثابت ہو جائے اور اس نے سن بلوغ میں اظہار اسلام سے پھلے کفر اختیار کیا تو اس کے اموال کا حکم وہی ہے جو دوسرے کافروں کے اموال کا ہے۔
س340۔ مندرجہ ذیل سوالات کے جواب مرحمت فرمائیں :
1۔ ابتدائی ، متوسط اور اس سے بالاتر کلاسوں کے مسلمان طلاب کا بھائی فرقے کے طلاب کے ساتھ ملنے جلنے ، اٹھنے بیٹھنے اور ان سے ہاتھ ملانے کا کیا حکم ہے، خواہ وہ لڑکے ہوں یا لڑکیاں ، مکلف یا غیر مکلف، اسکول میں ہوں یا اس سے باہر ؟
2۔ جو طلاب اپنے کو بہائی کہتے ہیں یا جن کے بہائی ہونے کا یقین ہے ان کے ساتھ اساتذہ اور مربیوں کو کس طرح کا رویہ رکھنا واجب ہے؟
3۔ جن چیزوں کو سارے طلاب استعمال کرتے ہیں ان سے استفادہ کرنے کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے جیسے پینے کے پانی یا بیت الخلاء کا نل، لوٹا، صابن اور اسی جیسی دوسری چیزیں جہاں ہاتھ اور بدن کے مرطوب ہونے کا یقین ہو؟
ج۔ گمراہ فرقہ بہائی کے تمام افراد نجس ہیں ، اور ان کے کسی چیز کے چھونے کی صورت میں جن امور میں طہارت شرط ہے ان میں طہارت کا لحاظ رکھنا واجب ہے، لیکن اساتذہ اور مربیوں پر واجب ہے کہ ان کا رویہ بہائی طلاب کے ساتھ قانونی مقررات اور اسلامی اخلاق کے مطابق ہو۔
س341۔ اسلامی معاشرہ میں بہائی فرقہ کے ماننے والوں کی وجہ سے جو کمزوریاں پیدا ہوتی ہیں ان کا مقابلہ کرنے کے لئے مومنین اور مومنات کی کیا ذمہ داری ہے؟
ج۔ سارے مومنین پر واجب ہے کہ وہ بہائی فرقہ کی فتنہ پردازی اور ان کے مکروہ حیلے کو روکیں اور لوگوں کو اس گمراہ فرقہ کے ذریعہ منحرف ہونے سے بچائیں۔
س342۔ بعض اوقات بہائی فرقہ کے ماننے والے کھانے کی یا دوسری چیزیں ہمارے پاس لاتے ہیں ، تو کیا ان کا استعما ل کرنا ہمارے لئے جائز ہے؟
ج۔ ان کے تحفوں کو واپس کرنا اور ان کو قبول نہ کرنا واجب نہیں ہے اور جن تر چیزوں کے بارے میں شک ہو کہ اس میں ان کا ہاتھ لگا ہے یا نہیں ایسی صورت میں بنیاد طہارت پر رکھنی چاہئیے ، لیکن ان کی ہدایت اور انہیں اسلام کی طرف مائل کرنے کی سعی و کوشش آپ پر لازم ہے۔
س343۔ ہمارے پڑوس میں بہت سے بہائی رہتے ہیں اور ہمارے ہاں اکثر ان کا آنا جانا ہوتا ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ بہائی نجس ہیں اور کوئی کہتا ہے کہ پاک ہیں ، اور یہ بہائی بہت اچھے اخلاق کا اظہار کرتے ہیں ، پس وہ نجس ہیں یا پاک ہیں ؟
ج۔ وہ نجس ہیں اور تمہارے دین اور ایمان کے دشمن ہیں۔ پس اے میرے عزیز بیٹے ! تم ان کے ساتھ سنجیدگی کے ساتھ پرہیز کرو۔
س344۔ بسوں اور ریل گاڑیوں کی ان سیٹوں کا کیا حکم ہے جن پر مسلمان اور کافر دونوں بیٹھتے ہیں اور بعض علاقوں میں کافروں کی تعداد مسلمانوں سے زیادہ ہے ، کیا یہ سیٹیں پاک ہیں ؟ جبکہ ہم جانتے ہیں کہ گرمی کی وجہ سے پسینہ نکلتا ہے بلکہ وہ پسینہ میں سرایت کر جاتا ہے۔
ج۔ جب تک ان کے نجس ہونے کا علم نہ ہو ان کو پاک سمجھا جائے گا۔
س345۔ دوسرے ممالک میں پڑھنے کا لازمہ یہ ہے کافروں کے ساتھ تعلقات رکھے جائیں ایسے موقع پر ان کے ہاتھ کا بنا ہوا کھانا کھانے کا کیا حکم ہے ( بشرطیکہ حرام چیزوں کے نہ ہونے کی رعایت کی جائے جیسے غیر مزکی گوشت) اگرچہ اس میں ان کے گیلے ہاتھ کے لگنے کا احتمال ہو؟
ج۔ صرف کافر کے تر ہاتھ لگنے کا احتمال وجوب اجتناب کے لئے کافی نہیں ہے۔ بلکہ جب تک کافر کے تر ہاتھ سے مس ہونے کا یقین نہ ہو جائے اس وقت تک چیز پاک کھلائے گی اور اگر کافر اہل کتاب ہو تو اس کی نجاست ذاتی نہیں ہے لہذا اس کے تر ہاتھ کے مس ہونے سے کوئی چیز نجس نہیں ہو گی۔
س346۔ اگر اسلامی حکومت میں زندگی بسر کرنے والے مسلمان کے تمام مصارف و اخراجات پورے ہو رہے ہیں اور اس کے باوجود وہ غیر مسلم کی ملازمت کرتا ہو اور اس سے اس کے گہرے تعلقات ہوں تو ایسے مسلمان سے گھریلو تعلقات قائم کرنا اور کبھی کبھار اس کے یہاں کھانا کھانا جائز ہے؟
ج۔ مسلمانوں کے لئے مذکورہ مسلمان سے تعلقات رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ لیکن اگر غیر مسلم کی دوستی سے اس مسلمان کے عقیدہ میں انحراف کا خوف ہو تو اس پر اس کام سے کنارہ کش ہونا واجب ہے اور ایسی صورت میں دوسرے مسلمانوں پر واجب ہے کہ اس کو غیر مسلم کی ملازمت سے باز رکھیں۔
س347۔ افسوس کہ میرے برادر نسبتی مختلف اسباب کی بنا پر مرتد ہو گئے تھے اور نوبت یہاں تک پہنچ چکی تھی کہ دینی مقدسات کی اہانت کے مرتکب بھی ہوتے تھے۔ کئی سال گزر جانے کے بعد اب ان کے ایک خط سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دوبارہ اسلام پر ایمان لے آئے ہیں لیکن اس وقت بھی وہ روزے نماز کے پابند نہیں ہیں ایسی صورت میں ان سے ان کے والدین اور رشتہ داروں کے کیسے تعلقات ہونا چاہئیں اور کیا ان کو کافر قرار دیتے ہوئے نجس سمجھنا چاہئیے؟
ج۔ اگر سابق میں اس کا مرتد ہونا ثابت ہو جائے تو جب اس سے توبہ کر لے گا تو پاک ہو جائے گا اور اس کے والدین اور رشتہ داروں کے لئے اس سے تعلقات رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
س348۔ اگر کوئی شخص بعض ضروریات دین جیسے روزہ کا منکر ہو جائے تو کیا اس پر کافر کا حکم لگے گا؟
ج۔ اگر بعض ضروریات دین کا انکار ، رسالت کا انکار یا پیغمبر اسلام (ص)کی تکذیب یا شریعت کی تنقیص کھلاتا ہو تو یہ کفر و ارتداد ہے۔
س349۔ کافر ذمی کافر حربی مرتد کے لئے جو سزائیں معین کی گئی ہیں کیا وہ سیاسی نوعیت کی ہیں اور قائد کے فرائض میں شامل ہیں یا وہ سزائیں قیامت تک کے لئے ثابت ہیں ؟
ج۔ یہ الہی اور شرعی حکم ہے۔
→کافر کی نجاست.............................................فہرست......................................................کتابِ نماز←
فائل اٹیچمنٹ: