س279۔ کیا خون پاک ہے ؟
ج۔ جن جانداروں کا خون اچھل کر نکلتا ہو خواہ و انسان و ہو یا غیر انسان، وہ خون نجس ہے۔
س280۔ امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں ایک انسان پوری طاقت سے اپنا سر دیوار سے ٹکراتا ہے ،ا س سے بہنے والے خون کی چھینٹیں مجلس عزا میں شرکت کرنے والوں کے سروں اور چھروں پر پڑتی ہیں وہ خون پاک ہے یا نجس؟
ج۔ انسان کا خون ہر حال میں نجس ہے۔
س281۔ دھلنے کے بعد کپڑے پر جو خون کا دھبہ رہ جاتا ہے کیا وہ ہلکے رنگ کا دھبہ نجس ہے ؟
ج۔ اگر عین خون زائل ہو جائے اور فقط رنگ باقی رہ جائے اور دھو نے سے زائل نہ ہو تا ہو تو پاک ہے۔
س282۔ اگر انڈے میں خون کا ایک نقطہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے ؟
ج۔ پاک ہے لیکن اس کا کھانا حرام ہے۔
س283۔ فعل حرام کے ذریعہ مجنب ہو نے والے کے پسینے اور نجاست خوار حیوان کے پسینے کا کیا حکم ہے۔
ج۔ نجاست خوار اونٹ کا پسینہ نجس ہے لیکن نجاست خوار اونٹ کے علاوہ دوسرے نجاست خوار حیوانات اور اسی طرح (فعل) حرام سے مجنب ہو نے والے شخص کے پسینہ کے بارے میں اقویٰ یہ ہے کہ پاک ہے لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ (فعل) حرام سے مجنب ہو نے پر جو پسینہ آئے اس میں نماز نہ پڑھی جائے۔
س284۔ میت کو آب سدر اور آب کافور سے غسل دینے کے بعد اور خالص پانی سے غسل دینے سے پھلے جو قطرے میت کے بدن سے ٹپکتے ہیں وہ پاک ہیں یا نجس؟
ج۔ میت کا بدن اس وقت تک نجس کھلائے گا جب تک تیسرا غسل کامل نہ ہو جائے۔
س285۔ ہاتھوں یا ہو نٹوں یا پیروں سے بعض اوقات جو کھال جدا ہو تی ہے وہ پاک ہے یا نجس؟
ج۔ ہا تھوں یا ہو نٹوں یا پیروں یا بدن کے دیگر اعضاء سے کھال کے جو ٹکڑے یا چھلکے خود بخود جدا ہو تے ہیں وہ پاک ہیں۔
س286۔ جنگی محاذ پر ایک شخص ایسے دور سے گزرا کہ وہ سور کو مارنے اور اسے کھانے پر مجبور ہو گیا، کیا اس کے بدن کا پسینہ اور لعاب دھن نجس ہے ؟
ج۔ حرام گوشت کھانے والے انسان کے بدن کا پسینہ اور لعاب دھن نجس نہیں ہے اور نہ اس پر استبراء واجب ہے۔ لیکن رطوبت کے ساتھ جو چیز بھی سور کے گوشت سے مس ہو گی وہ نجس ہو گی۔
س287۔ تصویریں بنانے اور لکھنے کے کام آنے والے بالوں کے برش (موقلم)جن کی نئی اور بہترین قسم اسلامی ملکوں سے منگوائی جاتی ہیں۔
اور بیشتر اوقات وہ سور کے بالوں سے بنائے جاتے ہیں۔ ایسے برش ہر جگہ خاص طور سے تبلیغاتی اور ثقافتی مراکز میں موجود ہیں اور استعمال کئے جاتے ہیں۔ پس اس قسم کے برشوں کے استعمال کے سلسلے میں شرعی حکم کیا ہے ؟ اور دوسرے یہ کہ ان کے ذریعہ قرآنی آیات اور احادیث شریفہ کے لکھنے کا کیا حکم ہے ؟
ج۔ سور کے بال نجس ہیں اور ان سے ان امور میں استفادہ جائز نہیں ہے جن میں شرعاً طہارت شرط ہو تی ہے لیکن ان امور میں ان کا استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں جن میں طہارت شرط نہیں ہے اور اگر ان برشوں کے بارے میں یہ معلوم نہ ہو کہ وہ سور کے بالوں سے بنے ہیں یا نہیں تو ان کا استعمال ان امورمیں بھی بلا اشکال ہے جن میں طہارت شرط ہے۔
س288۔ جرمنی میں ایک محترم عالم دین تشریف لائے، انہوں نے بتایا تھا کہ یہاں تین ہی چیزوں میں شک پر اعتناء کرنا واجب ہے اور وہ موارد یہ ہیں :
گوشت ، کھا ل اور روغن (گھی یا تیل)وغیرہ۔ بقیہ چیزوں میں شک کی پرواہ کرنا ضروری نہیں ہے۔ کیا یہ رائے صحیح ہے ؟ اس وقت یہاں کئی قسم کے بناسپتی گھی ملتے ہیں۔ ان پر جو عبارت لکھی ہو تی ہے اس کے اعتبار سے ان میں کوئی ایسا مواد نہیں ہے جس میں اشکال ہو ، لیکن برادران کی تحقیق سے یہ ثابت ہو ا کہ ان میں سے ایک قسم کے ’ گھی ‘ میں تھوڑی سی مقدار میں دیسی گھی کی ملاوٹ کی جاتی ہے لیکن ڈبے پر لکھا نہیں جاتا، اس مسئلہ کا کیا حکم ہے ؟
ج۔ ہر وہ گوشت جس کا حلال ہو نا یا حلال اور پاک ہو نا ذبح شرعی پر موقوف ہو ، وہ غیر اسلامی ممالک میں مردار اور جھٹکے کے حکم میں ہے لیکن دیسی گھی پاک اور حلال ہے ، مگر یہ معلوم ہو جائے کہ یہ غیر مزکی حیوان کی چربی سے بنا ہے یا نجس چیز کے مل جانے سے نجس ہو گیا ہے۔
س289۔ اگر مجنب کا لباس منی سے نجس ہو جائے تو اول یہ کہ اگر ہاتھ یا اس کپڑے میں سے کوئی ایک گیلا ہو تو ہاتھ سے اس لباس کو چھو نے کا کیا حکم ہے ؟ اور دوسرے یہ کہ مجنب کے لئے جائز ہے کہ وہ کسی شخص کو وہ لباس پاک کرنے کے لئے دے؟ کیا مجنب کے لئے ضروری ہے کہ وہ دھلنے والے کو یہ بتائے کہ یہ لباس نجس ہے ؟
ج۔ منی نجس ہے اور جب اس سے کوئی سرایت کرنے والی گیلی چیز ملے تو وہ بھی نجس ہو جائے گی ، اور لباس دھونے والے کو یہ بتانا ضروری نہیں ہے کہ وہ نجس ہے۔
س290۔ پیشاب کرنے کے بعد استبراء کرتا ہوں لیکن اس کے بعد ایک سیال چیز نکلتی ہے جس سے منی کی بو آتی ہے امید ہے کہ اس سلسلے میں نماز کے لئے میرا حکم بیان فرمائیں گے؟
ج۔ اگر اس کے منی ہو نے کا یقین نہ ہو اور اس کے ساتھ منی نکلنے کے سلسلے میں جو شرعی علامتیں بیان ہوئی ہیں وہ بھی نہ پائی جاتی ہوں تو پاک ہے اور اس پر منی کا حکم نہیں لگے گا۔
س291۔ کیا کوے کا پاخانہ نجس ہے ؟
ج۔ اقویٰ یہ ہے کہ پاک ہے۔
س292۔ رسالۂ عملیہ میں (مراجع عظام نے)ذکر کیا ہے کہ ان حیوانات اور پرندوں کا پاخانہ نجس ہے جن کا گوشت نہیں کہا یا جاتا۔ تو جن حیوانات کا گوشت کہا یا جاتا ہے مثلاً گائے، بکری یا مرغی ان کا پاخانہ نجس ہے یا نہیں ؟
ج۔ حلال گوشت جانوروں کا پاخانہ پاک ہے۔
س293۔ اگر بیت الخلاء میں کموڈ کے اطراف یا اس کے اندر نجاست لگی ہوئی ہو اور اس کو کر بھر پانی یا قلیل پانی سے دھویا جائے اور عین نجاست باقی رہ جائے تو کیا وہ جگہ جہاں عین نجاست نہیں لگی ہے بلکہ صرف دھونے کے لئے ڈالا جانے والا پانی اس تک پہنچا ہے وہ نجس ہے یا پاک ہے ؟
ج۔ جو جگہ نجاست کے قریب ہے لیکن اس تک نجاست سے متصل پانی نہیں پہنچتا ہے وہ پاک ہے۔
س294۔ اگر مہمان ، میزبان کے گھر کی کسی چیز کو نجس کر دے کیا اس سے میزبان کو مطلع کرنا واجب ہے ؟
ج۔ کھانے پینے والی چیزوں اور کھانے کے برتنوں کے علاوہ دوسری چیزوں کے سلسلے میں مطلع کرنا ضروری نہیں ہے۔
س295۔ نجس چیز سے ملنے والی چیز بھی نجس ہو جاتی ہے یا نہیں ؟ اور اگر نجس ہو جاتی ہے تو کیا یہ حکم تمام واسطوں میں جاری ہو گا یا صرف نزدیک کے واسطوں میں جاری ہو گا؟
ج۔ کم سے کم تین واسطوں تک نجاست کا حکم جاری ہو گا، چوتھے اور اس کے بعد والے واسطہ کے لئے اقرب یہ ہے کہ پاک ہے اگرچہ احتیاط (مستحب)یہ ہے کہ اس سے اجتناب کیا جائے۔
س296۔ کیا غیر مزکی حیوان کی کھال کے جوتے استعمال کرنے والے کے لئے وضو سے قبل ہمیشہ پیروں کو دھو نا واجب ہے ؟ بعض لوگ کہتے ہیں : اگر جوتے کے اندر پیروں کو پسینہ آ جائے تو دھو نا واجب ہے ، اور میں نے دیکھا ہے کہ ہر قسم کے جوتوں میں پیروں سے تھوڑا بہت پسینہ ضرور نکلتا ہے ، اس مسئلہ میں آپ کی کیا رائے ہے ؟
ج۔ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ مذکورہ جوتے میں پیر سے پسینہ نکلتا ہے تو نماز کے لئے پیروں کا دھو نا واجب ہے۔
س297۔ اس بچہ کے گیلے ہا تھ، اس کی ناک کے پانی اور اس کی جھوٹی غذا کا کیا حکم ہے جو خود کو نجس کرتا رہتا ہے اور ان بچوں کا کیا حکم ہے جو اپنے گیلے ہاتھوں سے اپنے پیر چھو تے ہیں ؟
ج۔ جب تک ان کے نجس ہو نے کا یقین حاصل نہ ہو جائے اس وقت تک انہیں پاک مانا جائے گا۔
س298۔ میں مسوڑھوں کے مرض میں مبتلا ہوں اور ڈاکٹر کے مشوروں کے مطابق انہیں ہمیشہ ملتے رہنا ضروری ہے اس سے بعض مسوڑھے سیاہی مائل ہو جاتے ہیں گویا ان کے اندر خون جمع ہو جاتا ہے اور جب ان پر کاغذی رومال (دست مال)رکھتا ہوں تو اس کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے ، اس لئے میں اپنا منہ آبِ کر سے پاک کرتا ہوں اس کے باوجود وہ جما ہو ا خون کافی دیر تک باقی رہتا ہے اور دھو نے سے نہیں چھوٹتا۔ پس دھلنے کے بعد جو پانی میرے منہ کے اندر ہے ، اور ان جگہوں سے گزرا ہے اور پھر میں کلی کر دیتا ہوں چونکہ اب جو پانی مسوڑھوں کے نیچے جمع خون کے اجزاء سے مل کر گزرا ہے ، کیا نجس ہے یا اسے لعاب دہن کا جزء شمار کیا جائے گا اور پاک ہو گا؟
ج۔ پاک ہے اگرچہ احتیاط (مستحب)یہ ہے کہ اس سے پرہیز کیا جائے۔
س299۔ اور یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں جو کھانا کہا تا ہوں وہ مسوڑھوں میں جمع شدہ خون سے مس ہو تا ہے تو یہ کھانا نجس ہے یا پاک؟ اور اگر نجس ہے تو کیا اس کھانے کو نگلنے کے بعد منہ کی فضا نجس رہتی ہے ؟
ج۔ مذکورہ فرض میں کھانا نجس نہیں ہے اور نہ اس کے نگلنے میں کوئی اشکال ہے اور منہ کے اندر کی فضا پاک ہے۔
س300۔ مدتوں سے مشہور ہے کہ میک اپ کا سامان نجس ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جب بچہ پیدا ہو تا ہے تو اس وقت اس کی جھلی کو اتار لیتے ہیں اور اسے خنزیر میں محفوظ رکھتے ہیں ، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جنین کی میت کو بھی محفوظ رکھتے ہیں اور اس سے میکپ (سنگھا ر)کا سامان۔ جیسے لپ اسٹک حلق کے نیچے بھی اتر جاتی ہے تو کیا یہ نجس ہے ؟
ج۔ سنگہار کی چیزوں کے نجس ہو نے پر پروپیگینڈے کوئی شرعی دلیل نہیں ہیں اور جب تک شریعت کے معتبر طریقوں سے ان کی نجاست ثابت نہیں ہو تی اس وقت تک ان کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
س301۔ ہر لباس یا کپڑے کے ٹکڑے سے بہت ہی باریک روئیں گرتے رہتے ہیں کپڑوں کو پاک کرتے وقت جب ہم طشت کے پانی کو دیکھتے ہیں تو اس میں یہ باریک روئیں نظر آتے ہیں ، اس بنا پر جب طشت پانی سے بھرا ہو اور اس کا اتصال نل کے پانی سے ہو تو اس وقت میں طشت میں لباس کو غوطہ دیتا ہوں اور طشت سے باہر گرنے والے پانی میں ان روؤں کی موجودگی کی وجہ سے میں احتیاطاً ہر جگہ کو پاک کرتا ہوں یا جب میں بچوں کا نجس لباس اتارتا ہوں تو اس جگہ کو بھی پاک کرتا ہوں جہاں لباس اتارا گیا تھا خواہ وہ جگہ خشک ہی ہو اس لئے کہ میں کہتا ہوں وہ روئیں اس جگہ گرے ہیں۔ پس کیا یہ احتیاط ضروری ہے ؟
ج۔ پاک کرتے وقت جس لباس کو ظرف میں رکھ کر اس پر پائپ کا پانی ڈالا جاتا ہے اور پانی اچھی طرح لباس کو گھیر لیتا ہے تو ( اس وقت) وہ لباس ظرف اور ظرف کے اندر کا پانی اور لباس سے جدا ہو کر پانی میں تیرنے والے روئیں سب پاک ہو جاتے ہیں اور یہ روئیں یا غبار جو نجس کپڑے سے جدا ہو کر گرتے ہیں ، پاک ہیں ، مگر یہ کہ یقین حاصل ہو جائے کہ یہ روئیں نجس جگہ سے جدا ہوئے ہیں اور صرف اس شک کی بنا پر کہ روئیں گرتے ہیں یا نہیں یا روئیں نجس جگہ سے گرتے ہیں یا پاک جگہ سے احتیاط ضروری نہیں ہے۔
س302۔ اس رطوبت کی مقدار کیا ہے جو ایک چیز سے دوسری چیز میں سرایت کرنے کا سبب بن جاتی ہے ؟
ج۔ سرایت کرنے والی رطوبت کا معیار یہ ہے کہ کوئی گیلی چیز جب دوسری چیز سے ملے تو اس کی رطوبت محسوس طریقہ سے اس میں منتقل ہو جائے۔
س303۔ ان کپڑوں کا کیا حکم ہے جو پاک کرنے کے لئے دھو بی یا ڈرائی کلیننگ کو دئے جاتے ہیں ؟ اس بات کی وضاحت کر دینا ضروری ہے کہ انہیں جگہوں پر اقلیتیں مثلاً یہو دی اور عیسائی وغیرہ بھی اپنا لباس دیتے ہیں اور یہ بھی معلوم ہے کہ ڈرائی کلیننگ والے کپڑے دھو نے میں کیمیاوی مواد کا استعمال کرتے ہیں۔
ج۔ جو لباس ڈرائی کلیننگ میں دیا جاتا ہے اگر وہ پھلے سے نجس نہ ہو تو پاک ہے اور اہل کتاب اقلیتوں کے ساتھ مل کر دھلے ہوئے کپڑے نجس نہیں ہو تے۔
س304۔ جو کپڑے گھر کی آٹو میٹک کپڑا دھو نے کی مشین سے دھوئے جاتے ہیں ، وہ پاک ہیں یا نہیں ؟ مذکورہ مشین اس طرح کام کرتی ہیں کہ پھلی بار مشین کپڑوں کو کپڑے دھو نے والے پاؤڈر سے دھو تی ہے جس کی وجہ سے کچھ پانی اور کپڑوں کا جہا گ مشین کے دروازے کے شیشے اور اس پر لگے ہوئے ربر کے خول پر پھیل جاتا ہے اور جب مشین دوسری بار دھو نے کے لئے پانی لیتی ہے تو پانی اس کے دروازے اور ربر کے خول پر لگے جہا گ کو پوری طرح گھیر لیتا ہے اور اگلے مراحل میں مشین کپڑوں کو تین مرتبہ آب قلیل سے دھو تی ہے پھر اس کے بعد دھو ون کو باہر نکالتی ہے۔ برائے مہربانی وضاحت فرمائیں کہ اس طرح کپڑے پاک ہو تے ہیں یا نہیں ؟
ج۔ عین نجاست زائل ہو جانے کے بعد جب پانی پائپ کے ذریعہ براہ راست مشین میں داخل ہو کر کپڑوں اور مشین کے اندر ہر جگہ پہنچ جائے اور پھر اس سے جدا ہو کر نکل جائے تو ان کپڑوں پر طہارت کا حکم لگے گا۔
س305۔ اگر زمین پر یا حوض یا حمام میں جس میں کپڑے دھوئے جاتے ہیں ، پانی بہا یا جائے اور اس پانی کے چھینٹے لباس پر پڑ جائیں تو وہ نجس ہو جائے گا یا نہیں ؟
ج۔ اگر پانی پاک جگہ یا پاک زمین پر بہا یا جائے تو اس کے چھینٹے پاک ہیں۔
س306۔ بلدیہ کی کوڑا ڈھونے والی گاڑیوں سے جو پانی سڑکوں پر بہتا جاتا ہے۔ بعض اوقات تند ہو ا کی وجہ سے لوگوں کے اوپر بھی پڑ جاتا ہے ، وہ پانی پاک ہے یا نجس؟
ج۔ پاک ہے مگر یہ کہ نجاست سے ملنے کی وجہ سے اس پانی کے نجس ہو نے کا کسی شخص کو یقین ہو جائے۔
س307۔ سڑکوں کے گڑھوں میں جمع ہو جانے والا پانی پاک ہے یا نجس؟
ج۔ یہ پاک پانی کے حکم میں ہے۔
س308۔ ان لوگوں کے ساتھ گھریلو آمدو رفت رکھنے کا کیا حکم ہے جو کہا نے، پینے وغیرہ میں طہارت و نجاست کے مسائل کو اہمیت نہیں دیتے ؟
ج۔ طہارت و نجاست کے موضوع میں ہر وہ چیز جس کے نجس ہو نے کا یقین نہ ہو بظاہر شرع میں پاک ہے۔
س309۔ برائے مہربانی درج ذیل صورتوں میں قے کی طہارت اور نجاست کے بارے میں حکم شرعی بیان فرمائیں :
الف : شیر خوار بچہ کی قے۔
ب : اس بچہ کی قے جو دودھ پیتا اور کھانا بھی کھاتا ہے۔
ج : بالغ انسان کی قے۔
ج۔ تمام صورتوں میں پاک ہے۔
س310۔ شے محصورہ ( یعنی ایسی چیزیں جن میں سے ایک نجس ہے ان میں سے کسی ) سے ملنے والی چیز کا کیا حکم ہے ؟
ج۔ اگر ان میں سے بعض چیزوں سے ملے تو اس پر نجس ہو نے کا حکم مرتب نہیں ہو گا۔
س311۔ ایک شخص کھانا بیچتا ہے اور اس میں سرایت کرنے والی تری ہو نے کے باوجود اسے اپنے جسم سے مس بھی کرتا ہے لیکن اس کے دین کا پتا نہیں ہے ، کیا اس سے اس کے دین کے بارے میں سوال کرنا واجب ہے یا اس پر اصالت طہارت کا حکم جاری ہو گا؟ جبکہ یہ معلوم ہے کہ وہ اسلامی ملک کا باشندہ نہیں ہے بلکہ وہاں کام کرنے آیا ہے ؟
ج۔ اس سے اس کا دین پوچھنا واجب نہیں ہے بلکہ اس کو اور اس سے لی گئی چیز کو بھی جو اس کے جسم سے مس ہو رہی ہے ، اصالت طہارت کی بنا پر پاک سمجھیں گے۔
س312۔ کسی شخص کے گھر میں یا اس کے رشتہ داروں کے گھروں میں ایک ایسا آدمی ہے جو ان لوگوں کے گھروں میں آیا جایا کرتا ہے اور یہ آدمی طہارت و نجاست کو اہمیت نہیں دیتا ، جس سے گھر اور اس میں موجود چیزیں وسیع پیمانہ پر نجس ہو جاتی ہیں جن کا دھو نا اور پاک کرنا ممکن نہیں ہے ، پس اس صورت میں ان لوگوں کا فریضہ کیا ہے ؟ اور ایسی صورت میں انسان کیسے پاک رہ سکتا ہے خصوصاً نماز میں جس کے صحیح ہو نے میں طہارت شرط ہے ؟ اور اس سلسلہ میں کیا حکم ہے ؟
ج۔ تمام گھر کو پاک کرنا ضروری نہیں ہے اور نماز صحیح ہو نے کے لئے نماز گزار کا لباس اور سجدہ گاہ کا پاک ہو نا کافی ہے۔ گھر اور اس کے اثاثہ کی نجاست نماز اور کھانے پینے میں طہارت کا لحاظ رکھنے سے زیادہ انسان پر کوئی مزید ذمہ داری عائد نہیں ہو تی۔
→ولایت فقیہ اور حکم حاکم....................................فہرست...............................................نشہ آور چیزیں←
فائل اٹیچمنٹ: