س49۔ جاہل مقصر کسے کہتے ہیں ؟
ج۔ جاہل مقصر وہ ہے جو اپنی جہالت سے بھی واقف ہو اور اس کو دور کرنے کے ممکنہ طریقے بھی جانتا ہو لیکن ان پر عمل نہ کرتا ہو۔
س50۔ جاہل قاصر کون ہے؟
ج۔ جاہل قاصر وہ ہے جو اپنی جہالت سے بالکل آگاہ نہ ہو یا اپنے جہل کو دور کرنے کے طریقے نہ جانتا ہو۔
س51۔ احتیاط واجب کے کیا معنی ہیں ؟
ج۔ یعنی کسی عمل کو انجام دینا یا ترک کرنا احتیاط کی بنا پر واجب ہے۔
س52۔ کیا فتووں میں مذکورہ عبارت ’ فیہ اشکال ‘ (اس میں حرج ہے)حرمت پر دلالت کرتی ہے؟
ج۔ موقع و محل کے اختلاف سے اس کے معنی بھی مختلف ہوتے ہیں اگر جواز میں اشکال ہو تو مقام عمل میں اس کا نتیجہ حرمت پر مبنی ہو گا۔
س53۔ ان عبارتوں ’ فیہ اشکال ‘ (اس میں حرج ہے)، ’مشکل‘ (مشکل ہے)’ لا یخلو من اشکال ‘ (حرج سے خالی نہیں )’ لا اشکال فیہ ‘ ( اس میں کوئی حرج نہیں ) سے فتویٰ مراد ہے یا احتیاط ؟
ج۔ ’لا اشکال فیہ ‘ کے علاوہ کہ وہ فتویٰ ہے ، باقی سب احتیاط ہیں۔
س54۔ عدم جواز اور حرام میں کیا فرق ہے؟
ج۔ مقام عمل میں دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔
فائل اٹیچمنٹ: