مسجد امام حسین علیہ السلام دبی میں اعتکاف کیا گیا
اعتکاف میں 150 سے زیادہ مؤمنین اور مؤمنات نے شرکت فرمایا
اس سال اعتکاف شب ولادت با سعادت حضرت امام علی علیہ السلام یعنی 13 رجب سے شروع ہوا۔
اعتکاف کا مطلب ہے کہ تین دن مسلسل دنیا کو ترک کرکے روزے کی حالت میں یاد خدا وند متعال میں مشغول ہونا۔
اس سال بھی مؤمنین اور مؤمنات ایام اعتکاف میں خداوند متعال کے ساتھ راز و نیاز میں مشغول رہتے ہوئے قرآن پاک کی تلاوت، دعا اور مناجات خوانی اور نمازیں پڑھتے رہے۔
15 رجب کو اعمال ام داؤد بجا لایا گیا کہ جو خود بھی قرآن کی مخصوص سورتوں اور دعاؤ پر مشتمل ہوتا ہے۔
اعمال ام داؤد میں بہت سارے مؤمنین نے شرکت فرمایا۔
یہ اعمال ظھر کے بعد 2 بجے سے شروع ہو گئے اور آذان مغرب سے پہلے ختم ہو گئے۔
اس پروگرام کے آخر میں سب معتکفین کو مبارکباد کے ساتھ کچھ کتابیں بھی تحفے میں دیے گئے۔
یہ پروگرام 15 رجب شب جمعہ کو دعائے کمیل پڑھنے پر اختتام پذیر ہوا۔
فائل اٹیچمنٹ: