۱۳۹۶/۱۲/۱۳   7:13  بازدید:1794     خبریں


توحید اینٹرنیشنل سکول اور خدیجۃ الکبری سکول کی طالبات کا   مسجد امام حسین علیہ السلام دبی کا سیر

 


آج جشن عبادت کی مناسبت  سےطالبات کا  مسجد امام حسین علیہ السلام دبی کا سیر کرایا گیا۔

آج بروز اتوار 5/3/2018  کو توحید اینٹرنیشنل سکول اور خدیجۃ الکبری سکول کی طالبات کا جشن عبادت کی موقع پر مسجد امام حسین علیہ السلام دبی سیر کرایا گیا۔ جشن عبادت ان بچوں کے لیئے منایا جاتا ہے۔ کہ  جن پر سن بلوغ کو پہنچنے پر اسلامی فرائض عائد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ  ایران  اور ایرانی لوگ چاہے جس ملک میں  بھی ہو یہ رواج ہے کہ جب لڑکے اور لڑکیاں سن بلوغ کو پہنچ جاتے ہیں تو ان کے اعزاز میں جشن عبادت منایا جاتا ہے اور اس بات کی خوشی منائی جاتی ہے کہ یہ بچے اس سن کو پہنچے ہیں جس میں اللہ تعالی دینی فرائض، واجبات و محرمات کے توسط سے اپنے بندوں سے مخاطب ہوتا ہے اور یہ بچے اللہ تعالی کی جانب سے معین کردہ احکامات کے فریق قرار پاتے ہیں۔ مسجد امام حسین علیہ السلام دبی  میں بھی طالبات کے اعزازمسجد کا سیر کرایا گيا تا کہ بچیاں مسجد سے مانوس ہو سکے اس موقع پر  حجت الاسلام و المسلمین مولانا موسوی صاحب خطیب و پیش امام محترم مسجد امام حسین علیہ السلام  نے سب طالبات کو  مبارکباد پیش کیا   اور اس جشن کے انعقاد اور اس میں اپنی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور حجت الاسلام و المسلمین مولانا رسولی صاحب  نے خطاب فرمایا۔ مولانا صاحب نے اللہ تعالی کے احکامات کی فریق قرار پانے والی طالبات کو دینی احکام پر بحسن و خوبی عمل کرنے کی سفارش کی۔ آپ نے نماز کو اللہ تعالی سے ہم کلام ہونے کا موقع قرار دیا۔

مولانا صاحب نے فرمایا : کہ نما ز ہی وہ بہترین وقت ہے کہ جس وقت ہم اپنی پورے خوشی اور غم  اور  اسی دوسرے سب مشکلات کو حل کرنے کے لیئے  خدا وندا منان سے ہمرا‌ز ہو جاہے ہیں ۔

اللہ تعالی نے دن رات میں آپنے بندوں سے ملاقات او ر ہم کلام ہونے کے لئيے 5 خصوصی وقت مقرر کیے کہ جس پر اوقات نماز کا نام رکھا گيا۔ لہذا ہمیں  ان اوقات کا قدر کرتے ہو ئے وقت پر نماز آداء کرنا چاہئے۔

پروگرام کے آخر میں سب طالبات کو  قرآن کریم جیسے عظیم  تحفے سے نوازے گئیں ۔

 





 اس پروگرام کے اختتام کے بعد طالبات کو مسجد امام حسین علیہ السلام میں موجود لائبریری کا     بھی سیر کروایا گیا۔

   یاد رہے کہ مسجد امام حسین علیہ السلام دبی میں ایک بہت بڑی لائبیریری موجود ہے کہ جس       میں ایکیس ہزار جلد پر مشتمل اسلامی کتابیں مختلف اور متنوع موضوعات میں  چہار زبانوں" اردو ، فارسی ، عربی ، انگیریزی"  میں قارئیں کی خدمت میں رکھے گئے ہیں۔