۱۳۹۶/۹/۲۲   8:51  بازدید:1284     نماز جمعہ کی خطبیں ارشیو


24/11/2017 کو نماز جمعہ حجت الاسلام مولانا صفار ھرندی صاحب کی اقتداء میں ادا ء کی گئی۔

 


24/11/2017 کو نماز جمعہ حجت الاسلام مولانا صفار ھرندی صاحب کی اقتداء میں ادا ء کی گئی۔

آپ نے سب سے پہلے مؤمنین کی خدمت میں  ماہ ربیع الاول اور میلاد  حضرت محمد مصفی صلی اللہ علیہ ، و آلہ و سلم  اور میلاد حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مبارکباد عرض کی۔

پھر  آپ نے  سورہ منافقون کی کچھ آیات کی تفسیر  بیان کی اور منافقین کی خصلتو ں  اور انکی رفتار اور گفتار کی طرف ایشارہ کیا۔

آپ نے فرمایا کہ منافقوں نے کسی بھی جنگ میں  صدر اسلام میں آپ(ص) کا ساتھ نہیں دیا۔

مولانا صاحب نے  دوسرے خطبے میں  پیغمبر اسلام (ص) کی حجرت کا  ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ  جب حضرت آمیرالمؤمنین  علی علیہ السلام پیغمبرخدا(ص) کی بستر پر سوئےتو آپ (ع) کی شان  میں آیہ (وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْرِي نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ  وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ(207) البقرہ

نازل ہو‏ئی۔

پھر آپ نے پیچھلے جمعے کی موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے  فرمایا  کہ ہمیں آپنی زندگی اسلامی طور اور طریقے پر گزارنی  چاہییں۔

مثال کی طور پر:

  1. ہمیں آپنے روح اور جسم کو سلامت رکھنا شرعی ذمہ داری ہے کہ جسکی  حضرت محمد مصفی(ص) نے  بہت تاکید فرمائی ہے ۔
  2. آپنے آپ کو نقصان پہنچانا اسلامی زندگی کے مخالف عمل ہے۔
  3. بدن خدا کی امانت ہے اسکی محافظت ہمارا فريضہ ہے ۔ ہاں یہ بھی نہیں کہ ہم بس آپنے جسم پر ہی لگے رہے۔
  4. شراب پینے سے  پرہیز کرنی چاہئے ۔
  5. خودکشی سے اجتناب کریں۔
  6. ہمیں اسلام کی سکھائی ہوئے طریقوں کے مطابق کھانا پینا چاہییں ۔
  7. صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔
  8. کبھی کبھی سفر کرنا انسان کے روح اور جسم کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔
  9. اسی طرح نماز شب بجا لانا اور خدا کی یاد میں شب بیداری کرنا بدن کی سلامتی کا سبب بنتا ہیں
  10. فضول باتوں کی بجائیں خاموش رہنے کی بہت سارے فائدے ہیں ۔
  11. بدن کو آرام دینا اور وقت پر سونا بھی بدن کی سلامتی کے لئے ضروری ہوتا ہیں ۔
  12. اگر کسی نے آپنی مرض کو ڈاکٹر  سےچھپائے رکھا  تو اس نے آپنے بدن سے خیانت کیا۔
  13. صدقہ دینا روح اور جسم کی سلامتی کا سبب بنتا ہے۔ آپ (ص) نے فرمایا : آپنے مرض  کو صدقے کے ذریع درمان کرا‏ؤ۔
  14. یہ سب بیانات پیغبر (ص) کے ہیں کہ جو صادق اور آمین ہے۔