۱۳۹۶/۲/۷
0:46
بازدید:2230
استفتاءات: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
مبطلات نماز |
|
|
|
س515۔ کیا تشہد میں ’ اشہد ان امیرالمومنین علیا ولی اللہ ‘ کہنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے ؟
ج۔ ان امور کو ، جو واجب نمازوں کے تشہد میں وارد نہیں ہوئے ہیں ، اس قصد سے بجا لانا کہ وہ شرع میں وارد ہوئے ہیں ، یعنی تشہد کا جزء ہیں نماز کو باطل کر دیتا ہے ، چاہے وہ امور بذات خود حق اور صحیح ہوں۔
س516۔ ایک شخص جو اپنی عبادتوں میں ریاکاری کرتا رہا اور اب وہ اپنے نفس سے جہا د کر رہا ہے تو کیا اسے بھی ریا کاری سے تعبیر کیا جائے گا ؟ وہ ریا کار سے کس طرح اجتناب کرے؟
ج۔ قربۃ الی اللہ کے قصد سے عبادات کا بجا لانا واجب ہے اور ریا سے نجات حاصل کرنے کے لئے اسے عظمت و شان خدا اور اپنی ضعف و ناتوانی اور اپنے اور تمام انسانوں کے خدا کا محتاج ہو نے کے بارے میں غور کرنا چاہے۔
س517۔ عورتوں پر، حالت نماز میں ہاتھوں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھنا واجب ہے یا نہیں ؟
ج۔ واجب نہیں ہے اور اگر ہاتھ باندھنے کی صورت میں ہو تو جائز نہیں ہے۔
س518۔ برادران اہل سنت و الجماعت کی نماز جماعت میں شرکت کے وقت، امام جماعت کے سورہ حمد پڑھنے کے بعد بلند آواز سے ’ آمین‘ کہی جاتی ہے۔اس کے بارے میں ہمارے لئے کیا حکم ہے ؟
ج۔ اگر مذکورہ فرض میں طبیعت ’ آمین‘ کہنے کا اقتضا کرے تو کوئی حرج نہیں ہے ورنہ جائز نہیں ہے۔
س519۔ ہم کبھی اثنائے نماز میں بچہ کو کوئی خطرناک کام کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو کیا سورہ حمد یا دوسرے سورہ یا بعض ذکر کے کچھ کلمات کو بلند آواز سے پڑھ سکتے ہیں تاکہ بچہ متنبہ ہو جائے یا ہم گھر میں موجود کسی شخص کو ملتفت کریں اور اسے خطرہ سے خبردار کر دیں تاکہ خطرہ رفع ہو جائے؟ نیز اثنائے نماز میں ہاتھ کو حرکت دینے یا بہوؤں کے ذریعہ کسی شخص کو سمجھا نے یا اس کے کسی سوال کا جواب دینے کا کیا حکم ہے ؟
ج۔ اگر آیات و اذکار پڑھتے وقت آواز بلند کر کے دوسروں کو خبردار کرنے سے نماز کی ہئیت ( حالت) سے خارج نہ ہو تو اس میں کوئی اشکال نہیں ہے بشرطیکہ قرأت اور ذکر کو ، قرأت و ذکر ہی کی نیت سے انجام دیا جائے۔ہاں حالت نماز میں بولنا یا ایسی حرکت کرنا جو سکون و طمانیت یا نماز کی شکل کے منافی ہو اس سے نماز باطل ہو جاتی ہے۔
س520۔ اگر اثنائے نماز میں کوئی شخص کسی مضحکہ خیز بات کو یاد کر کے یا کسی مضحکہ خیز امر کی وجہ سے ھنس پڑے تو اس کی نماز باطل ہے یا نہیں ؟
ج۔ اگر ہنسی آواز کے ساتھ، یعنی قہقہہ ، ہو تو نماز باطل ہے۔
س521۔ کیا قنوت کے بعد ہاتھوں کو چھرے پر ملنے سے نماز باطل ہو جاتی ہے ؟ اگر یہ بطلان کا سبب ہے تو کیا اسے معصیت و گناہ بھی شمار کیا جائے گا؟
ج۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور نہ یہ نماز کے باطل ہو نے کا سبب ہے۔
س522۔ کیا حالت نماز میں دونوں آنکھوں کا بند کرنا جائز ہے کیونکہ آنکھیں کھلی رکھنا انسان کی فکر کو نماز سے بھکا دیتا ہے ؟
ج۔ حالت نماز میں دونوں آنکھوں کو بند کرنے میں شرع کے لحاظ سے کوئی حرج نہیں ہے۔
س523۔ میں اکثر نماز میں ان ایمانی اور معنوی لحظات کو یاد کرتا ہوں جن کے سائے میں میں نے بعثی کافر نظام میں زندگی گزاری تھی ، اس سے میرے خشوع میں اضافہ ہو تا ہے ، کیا اس سے نماز باطل ہو جاتی ہے ؟
ج۔ اس سے نماز کی صحت کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔
س524۔ اگر دو اشخاص میں تین دن تک دشمنی اور جدائی باقی رہے تو کیا اس سے ان کا نماز روزہ باطل ہو جاتا ہے ؟
ج۔ دو اشخاص کے درمیان دشمنی اور جدائی پیدا ہو نے سے نماز روزہ باطل نہیں ہو تا۔
|
|