۱۳۹۶/۱/۳۰   9:58  بازدید:2171     ہمارے بارے میں


ہمارے بارے میں

 


بسم اللہ الرحمن الرحیم

مسجد امام حسین(ع) دوبئی کا سنگ بنیاد 1363 ھ ش، مطابق 1984ء میں رکھا گیا،  یہ مسجد دوبئی کے  الوصل روڈ جمیرا پر واقع ہے، مسجد امام حسین (ع) اور اس سے متعلقہ عمارتوں کا کل رقبہ6000 مربع مٹر ہے جو اسلامی جمہوریہ  ایران کے ہلال احمر اور دبئی کے مخیر شیعوں کے تعاون سے قائم ہوئی ہے۔ اس مسجد کا افتتاح حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ امام خمینی (رہ) کے خصوصی نمایندے جناب حجۃ الاسلام برقعی نے کیا تھا جسے بعد میں دوبئی کے لیے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای (دام ظلہ) کے خصوصی نمائندوں کی مسلسل کاوشوں اور محنتوں سے توسیع دی گئی۔

مسجد امام حسین (ع) کی عمارت کا رقبہ 2500 مربع میٹر ہے، جو چار ہال، دفتر، لائبریری، ثقافتی فیسٹیول ہال، سکول، ریسٹ ہاوس، رہایش گاہیں، کچن، صحن اور وضوخانوں پر مشتمل ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین آقای برقعی کے بعد
حجۃ الاسلام و المسلمین آقای مروی،
حجۃ الاسلام و المسلمین آقای حکیم،
حجۃ الاسلام و المسلمین آقای اکبریان،
اور حجۃ الاسلام و المسلیمن آقای شاہ چراغی،
حجۃ الاسلام والمسلمین آیت اللہ سید محمود مدنی بجستانی،
مختلف ادوار میں رہبر انقلاب اسلامی کے خصوصی نمائندے کے طور پر یہاں اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔

الحمد اللہ، رہبرانقلاب اسلامی کے نمایندوں کے زیر نگرانی مسجد امام حسین(ع) میں سالہا سال مذہبی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں جن کی تفصیلات آپ کومسجد سے وابستہ ان شعبوں کی طرف مراجعہ کرنے سے ملیں گی۔